جموں//جے اینڈ کے سٹیٹ کنزیومر ڈسپیوٹس ریڈ ریسل کمیشن نے آج یعنی 21؍ اپریل 2017ء سے اپنا کام کاج شروع کیا ہے۔جے اینڈ کے سٹیٹ کنزیومر ڈسپوٹس ریڈریسل کمیشن جموں کی جانب سے جاری کی گئی ایک نوٹس کے مطابق ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج دویندر کمار کپور اور ایڈ وکیٹ و سابق رکن ڈسٹرکٹ کنزیومر فورم سرینگر صبینا جان جنہیں کمیشن کے ارکان مقرر کیا گیا ہے نے آج اپنے عہدے سنبھالے ہیں ۔تمام وکلاء اور سائلین جنہوںنے جے کے ایس سی ڈی آر سی میں اپنے معاملات شنوائی کے لئے درج کئے ہیں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے معاملات کی شنوائی کیلئے کمیشن کے دفتر میں حاضر ہوجائیں۔