جے کے ایس ایس بی بورڈ میٹنگ

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
  رینگر//جموں وکشمیر سروسز سلیکشن بورڈ کی 130 ویں بورڈ میٹنگ چیئرمین سمرن دیپ سنگھ کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں تقرریوں کی41 فہرستوں کو منظوری دی گئی۔یہ اسامیاں سال2015 کی ایڈورٹائزمنٹ نمبر1 ، اسی سال کی ایڈورٹائزمنٹ نمبر7 اور سال2016 کی ایڈورٹائزمنٹ نمبر1,2 اور4 میں مشتر کی گئی تھی۔جن اسامیوں کے نتائج کا اعلان کیا گیا اُن میں کشمیر صوبے کے گاندر بل، شوپیاں، پلوامہ، اننت ناگ، کپواڑہ، بڈگام اور کولگام اضلاع کے لئے صحت و طبی تعلیم محکمہ کی ایف ایم پی ایچ ڈبلیو اسامیاں اور جموں صوبے کے لئے اودہمپور، کٹھوعہ، ڈوڈہ، ریاسی، رام بن، راجوری، پونچھ، کشتواڑ اور جموں اضلاع کی ایف ایم پی ایچ ڈبلیو اسامیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پلوامہ ضلع کے لئے ایم ایم پی ایچ ڈبلیو اسامیوں کے نتائج کا بھی اعلان کیا گیا۔جموں اور کشمیر صوبوں کے لئے فوڈ سیفٹی آفیسر اسامیوں کو بھی منظوری دی گئی۔واضح رہے کہ فوڈ سیفٹی ایکٹ کے مدوں کو عملانے کے لئے فوڈ سیفٹی افسروں کی تعیناتی فوری طور سے لازمی ہے۔جن دیگر اسامیوں کی فہرستوں کا اعلان کیا گیا اُن میں محکمہ صحت کشمیر صوبے کے لئے اسسٹنٹ پبلک اینالسٹ، کاپیسٹ محکمہ اطلاعات، اسسٹنٹ کیمرہ مین محکمہ اطلاعات،جونئیر گریڈ نرس محکمہ صحت( صوبائی کاڈر) کے علاوہ رام بن، کٹھوعہ، ریاسی اور کشتواڑ کے لئے جونئیر سٹاف نرس شامل ہیں۔میٹنگ میں بورڈ کے ارکان رخسانہ غنی، پروفیسر تسلیم پیر، محمد اکبر وانی، مشیر احمد مرزا، شفقت اقبال، انل کول، محمد سلیم ملک اور نواب دین شامل ہیں۔ بورڈ کے سیکرٹری تصدق حسین میر بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *