Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
پیر پنچال

جے ڈی اے مہم کے متاثرین کے حق میں مظاہرہ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: January 15, 2022 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
راجوری//جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی مسماری مہم کے خلاف احتجاجی دھرنا جمعہ کو مسلسل تیسرے وز بھی جاری رہا جس کے ساتھ راجوری ضلع میں بھی متعدد احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور مظاہرین نے تمام بے گھر خاندانوں کی بحالی کا مطالبہ کیا۔جموں کے روپ نگر میں ان خاندانوں کا احتجاجی دھرنا جن کے ڈھانچے کو چار دن پہلے مسمار کر دیا گیا تھامسلسل تیسرے دن بھی احتجاجی دھرنا جاری رہا۔کئی سرکردہ لیڈران بھی احتجاج میں شامل ہوئے اور جے ڈی اے کی طرف سے انہدامی مہم کے خلاف آواز اٹھائی اور محکموں کے اقدام پر جموں و کشمیر حکومت کی خاموشی پر سوال اٹھایا۔دریں اثنا، جمعہ کو راجوری میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے جس میں مظاہرین نے جے ڈی اے کے اقدام کو مخصوص قرار دیتے ہوئے بے گھر خاندانوں کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا۔راجوری میں، اسلامک ویلفیئر آرگنائزیشن نے حالیہ مہم کے دوران مکانات کو مسمار کرنے پر جے ڈی اے اور یو ٹی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا اور الزام لگایا کہ جموں کے روپ نگر میں صرف مسلم کمیونٹی کے مکانات کو مسمار کیا گیا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ مہم مخصوص طبقہ کیلئے تھی۔سینکڑوں افراد نے غریب لوگوں کے مکانات گرانے اور انہیں بے گھر کرنے پر انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ ایک مخصوص طبقہ کے لوگوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔اسلامک ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر شفقت میر نے یو ٹی انتظامیہ اور جے ڈی اے کے رویہ کی مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو غیر انسانی اور ظالمانہ قرار دیا۔اس موقع پر مختلف مقررین نے یک آواز ہو کر ان خاندانوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کا وعدہ کیا جنہیں جے ڈی اے کی انہدامی مہم کا سامنا کرنا پڑا۔
 

سرنکوٹ میں مختلف تنظیموں کا احتجاج 

بختیار کاظمی
 سرنکوٹ //جموں میں ہوئی انہدامی مہم کے سلسلہ میں آل ٹرائبل کوآر ڈی نیشن کمیٹی اور سرنکوٹ کے نوجوانوں نے تحصیل کمپلیکس کے باہر شدیداحتجاج کیا ۔مظاہرین نے روپ نگر جموں میں جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کی گئی کارروائی کیخلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہاکہ گوجر بکروال طبقہ کو غیر قانونی طریقہ سے حراساں کیا جارہا ہے ۔احتجاج کے دوران تنویر چوہدری ،سکندر حیات ،یوتھ لیڈر سکندر نورانی ضلع صدر آل جموں وکشمیر پنچایت کانفرنس اعجاز چوہان نے بے دخلی مہم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔مظاہرین نے حکام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ جموں میں غریب طبقہ کو شدید پریشان کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اقلیتی طبقہ کیخلاف ایک مہم چلائی جارہی تھی جو کہ قابل مذمت ہے ۔اس دوران جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی ۔
 
 

جے ڈی اے کارروائی پر وکلا برہم 

بختیار کاظمی
سرنکوٹ//کورٹ کمپلیکس سرنکوٹ میںسنیئر پی ڈی پی لیڈر اور سنیئر ایڈوکیٹ شیخ مختار کی قیادت میں وکلا ء نے جموں میں جے ڈی اے کی کارروائی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایک مخصوص طبقہ کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔وکلاء نے کہاکہ انتظامیہ کی جانب سے گوجر بکروال طبقہ کیخلاف غیر قانونی طریقہ سے مہم چلائی جارہی ہے ۔سرنکوٹ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وکلا ء نے کہاکہ روپ نگر جموں میں رہائشی مکانات کو غیر قانونی طریقہ سے مسمار کر دیا گیا ہے ۔اس موقعہ پر ایڈوکیٹ شیراز بجاڑ، ایڈووکیٹ عمر فاروق ملک، ایڈوکیٹ انتخاب قاضی ،ایڈوکیٹ نظار احمدودیگران نے انتظامیہ سے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ متاثرین کوا انصاف فراہم کیا جائے نہیں تو اس سلسلہ میں مسلسل احتجاج شروع کیا جائے گا ۔
 
 

کارروائی کیخلاف منڈی میں بھی ناراضگی ظاہر کی گئی 

عشرت حسین بٹ
منڈی//تحصیل صدر مقام منڈی میںنمازِ جمعہ کے بعد عوام کی جانب سے جموں روپ نگر میں گوجر بکروال طبقہ کیخلاف کی گئی کارروائی کے خلاف احتجاج کیا گیا ۔مظاہرین نے  جموں ڈولپمنٹ اتھارٹی کے خلاف جم کر نعرے بازی کی ۔مظاہرین نے جے ڈی اے اور متعلقہ یوٹی انتظامیہ کے خلاف جم کر نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ جموں شہر کے روپ نگر علاقہ میں بسے گوجر بکروال لوگوںکے رہا ئشی مکانا ت کے خلاف جے ڈی اے کی جانب سے غیر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے ۔انہوں نے مذکورہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ گوجر طبقہ کے لوگ روپ نگر علاقہ میں سا ت دہائیوں سے رہائش پذیر تھے تاہم جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے غیر قانونی طورپر ان کے رہائشی مکانات کو منہدم کرکے ساز و سامان تباہ کر دیا گیا ہے ۔مظاہرین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ لو گوں کو ان کی ملکیتی گھروں سے زبر دستی نکال رہی ہے ۔انہوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ اگر مذکورہ متاثرین کو بنیادی حقوق نہیں دئیے گئے تو انتظامیہ کیخلاف احتجاج شروع کر دیا جائے گا ۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سرنکوٹ پونچھ میں ملی ٹینوں کی کمیں گاہ سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد : پولیس
تازہ ترین
کشمیر: گرمی اور خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا اندیشہ
تازہ ترین
گرمائی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ کل لیا جائے گا : سکینہ یتو
تازہ ترین
ٹرمپ کے ٹیرف کے سامنے مودی کا جھکنا یقینی: راہل
تازہ ترین

Related

پیر پنچال

حد متارکہ پر3ہفتوں میں 3 دراندازی کی کوششیں، سیکورٹی ادارے متحرک مونسون میں دھند کے دوران مزید کوششوں کا خدشہ

July 4, 2025
پیر پنچال

بابا غلام شاہ بادشاہ کا سالانہ عرس 5 اور 6 جولائی کو ہوگا ڈی سی، ایس ایس پی راجوری نے درگاہ کا دورہ کر کے انتظامات کو حتمی شکل دی

July 4, 2025
پیر پنچال

سیرت النبی کانفرنس سے قبل منڈی میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

July 4, 2025
پیر پنچال

فوج نے پونچھ میں خانہ بدوش طبقہ کو طبی سہولیات فراہم کیں

July 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?