جموں//جموں توی گالف کورس نے بائی ، بائی دسمبر گالف کپ 2018 کے ذریعے سال 2018 کو الودع اور نئے سال کا استقبال کیا ۔ اس موقعہ پر گالف کھیل کو فروغ دینے کا عہد دوہرایا گیا ۔ جے ٹی جی سی کے سیکرٹری ہتیش گپتا کے مطابق اس ٹورنامنٹ میں 60 کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن میں 12 سال سے کم عمر کے چار کھلاڑی بھی موجود تھے ۔ سیکرٹری سیاحت اس موقعہ پر خاص مہمان کی حثیت سے موجود تھے انہوں نے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کرنے کیلئے منتظمین کی سراہنا کی اور فاتح کھلاڑیوں کو ٹرفئیاں دیں جن کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اُن میں ہیمنت شرما ، ہری ہنت وردواج ،مانو شرما ، خورشید بڈو ، اُمیش گپتا ، رویندر دھر ، ابھینو چندر ، اشکور وانی ، ہربندر سنگھ ، ایس ڈی سنگھ ، عمر نثار گنائی ، ڈاکٹر گرپریت سنگھ ، فردوس احمد اور ڈاکٹر انل سلاتھیہ شامل ہیں ۔ اس موقعہ پر سیکرٹری سیاحت نے کہا کہ جے ٹی جی سی فروری 2019 کی 9 اور 10 تاریخ کو محکمہ سیاحت کے اشتراک سے جموں مہا اتسو اوپن گالف چیمپین شپ کا انعقاد کر رہا ہے ۔ جے ٹی جی سی کے ممبران نے گالف سے جُڑے التوا میں پڑے پروجیکٹوں کی تکمیل کیلئے سیکرٹری سیاحت کی دلچسپی کیلئے اُن کاشکریہ ادا کیا ۔ واضح رہے کہ جموں گالف کے کھیل کیلئے ایک پسندیدہ مقام بن رہا ہے اور ملک کے شمالی حصوں سے کئی گالف کھلاڑی یہاں آ کر گالف مقابلوں میں حصہ لیتے ہیں ۔