ملازمین کے دیرینہ مطالبات حل کرانے پرزوردیا
جموں//جے اینڈکے گورنمنٹ ایمپلائز جوائنٹ کنسلٹیٹیو کمیٹی کے وفدنے ڈویژنل کمشنرجموں ڈاکٹرپون کوتوال سے ملاقات ملازمین کے مطالبات اُجاگرکئے۔ اس دوران وفد میں بلویندرسنگھ ، گنیش کھجوریہ، دھرمیندرسنگھ، درشن شرما، روی سنگھ باہو، نذیراحمدبٹ، رویندرسنگھ، امریک سنگھ ساسن، گوپال سنگھ، جگدیش شرما،اتم چندشرما، راجندر گپتا، عمرجان، جسویندر سنگھ، انل گپتا، نریندرسنگھ درد ، برجیش مہتا، سبھاش شرما، بلبیر راہی، امریک سنگھ چب، دیدارسنگھ، سرجیت سنگھ ، عبدالعزیز، یش پال شرما، رمیش سنگھ باہو،سورت سنگھ طوفانی ودیگران شامل تھے۔وفدنے ملازمین کے جن دیرینہ مطالبات کواُجاگرکیاان میں مرکزی ملازمین کی طرزپرریاستی ملازمین کے لئے جلدساتویں پے کمیشن لاگوکرنا، کیجول لیبر ،نیڈبیس ملازمین کی مستقلی کے لئے پالیسی تشکیل دینا، کلریکل سٹاف اورمحکمہ تعلیم، ایگریکلچر ودیگرمحکموں کے اولڈپے سکیل 6500-10500 ملازمین کی تنخواہوں میں تفاوت دورکرنا،میڈیکل الاﺅنس 300 روپے سے بڑھاکر 2000 روپے کرنے وغیرہ شامل تھے۔پریس بیان کے ذریعے جے سی سی لیڈران نے ریاستی حکومت سے ملازمین کی دیرینہ مانگوں کوپوراکرنے پرزوردیا۔اس دوران وفدکوڈویژنل کمشنرنے مطالبات کو ریاستی حکومت سے زیربحث لانے کی یقین دہانی کرائی۔