عظمیٰ نیوزسروس
جموں//جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر عبدالرحیم راتھر نے جموں و کشمیر میں جل جیون مشن کے نفاذ میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے ایک ہاؤس کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا۔سپیکر نے کہا کہ بجٹ سیشن کے آغاز سے ہی متعدد قانون سازوں کی طرف سے ایوان کی کمیٹی کی تشکیل کا مسلسل مطالبہ کیا جا رہا ہے۔سپیکر نے کہا’’ایوان سپریم ہے اور جے جے ایم میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لئے ہاؤس کمیٹی کی تشکیل میں کوئی نقصان نہیں ہے‘‘۔