سرینگر//جے کے بنک اور ہمالین انسٹی ٹیوٹ آف آلٹرنیٹیوز لداخ کے درمیان ایک یاداشت مفاہمت پر دستخط ہوئے جو لداخ میں ایجاد ات کاروں اور انٹرپرنیونر کو ٹیکنالوجی یافتہ خیالات اپنی آزادانہ خود انحصاروالی تجارت کیلئے روبہ عمل لانے میں مدد مل سکے۔،HIALکو عالمی شہرت یافتہ موجد سورروانگ چک نے فروغ دیا ہے۔جے کے بنک پریذیڈنٹ چیتن گپتا اور محترمہ گیتانجلی جے بی HAILکی تاسیسی ممبر نے اپنے متعلقہ اداروں کی طرف سے یاداشت مفاہمت پر دستخط کئے۔اس اشتراک کے بنیادی احاطے میں پری فیب سولر پیسیو ھیبیٹیٹسمگلاسیال، مصنوعی حل،ذمہ دارانہ سیاحتی حل ،زرعی سرگرمیوں مین جزوی ایجادات،بنجر کو سرسبز بنانے کی ٹیکنالوجی ،ماحولیاتی چارج حل ،انجینئرنگ(الیکٹرانکس،روبوٹیکس،ای کامرس،موبائل موصلات کیلئے عالمی نظام ،جی ایس ایم ،جنرل پیکٹ ریڈیو سروس(جی پی آر ایس)کی حامل ٹیکنالوجی،متبادل توانائی نظام اور تجارت کا فروٖغ شامل ہیں ۔اسکے علاوہHAILایسے کسی بھی آئیڈیا کو فورغ دے گی جو کامیاب بزنس بشمول سمال سکیل بزنس کو فروغ دینے کی اہل ہو تاکہ اسے بڑی انڈسٹری بنانے میں مددملے۔اس موقعے پر بولتے ہوئے پریذیڈنٹ جے کے بنک چیتن پالجور نے کہاکہ ’’ہمارے چیئرمین لداخ خطے کی کلہم ترقی میں رول ادا کرنے کے خواہاں ہیں اور اسی مقصد سے خطے میں بنک کے نقوش قدم کو وسعت دی جارہی ہے اور مقامی اداروں کے ساتھ مضبوط شراکت قائم کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہHAILکے ساتھ یاداشت مفاہمت پر دستخط کرنا لداخ خطے میں متواتر ایجادات کومستحکم ماحولیاتی نظام کے موافق بنا کر آگے بڑھانا ہے ۔انہوں نے کہاکہHAILان اصولوں پر قائم کی گئی ہے کہ روایتی طرز تعلیم کو عملی سیکھنے کے نظام میں بدل دیا جائے جس سے خطے میں انٹرپریننیونرشپ کو بڑھاوا ملے اور یہاں سماجی اقتصادی ترقی میں مدد ملے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے سی ایس آر مہم کے ذریعے ہم HAILکے طلباء کی بہبود کیلئے کئی جہتوں میں مضبوط اشتراک کے متمنی ہیں ۔HAILکے بانی سونم وانگ چک نے کہاکہ جے کے بنک ریاست میں کارخانہ داری اور صنعتوں کو فروغ دینے میں اہم اور لائق تحسین کام انجام دے رہا ہے انوں نے کہاکہ یہ ادارہ بنک کو مختلف جہتوں میں اپنا اتعاون فراہم کرے گا ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ HAILکی جانب سے بنک کو اراضی کا ایک قطعہ بھی فراہم کرے گا تاکہ اس پر ایک مکمل بزنس یونٹ کا قیام اور بنک اے ٹی ایم کی تنصیب عمل میں لائی جائے ۔بنک HAILکے طلباء کیلئے بنیادی بنک کا رول ادا کرے گا اور نئے تعلیمی قرضے و خدمات فراہم کرنے کے علاوہ مشترکہ ورکشاپ کا انعقاد کرے تاکہ اس کے ذریعے مالیاتی معلوما ت عام ہوں۔