نئی دلی //جواہر لال نہرو یونیوسٹی نے 2018اور 2019کیلئے داخلہ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کیا ہے۔ یونیوسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے پریس بیان میں کہا گیا ہے یونیورسٹی میں داخلے کیلئے لئے جانے والے امتحانات 27سے 30دسمبر تک جاری رہیں گے۔ بھارت کی معروف ترین یونیورسٹی 720نشستوں کیلئے داخلہ امتحان منعقد کرانے جارہی ہے جن میں ایم فل/پی ایچ ڈی کورسز کیلئے 720، 459بی ائے پروگرام کیلئے جبکہ 1118سیٹیں ، ایم ائے، ایم ایس سی، ایم ٹیک اور ایم پی ایچ کورسز کیلئے امتحانات لئے جارہے ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے امسال مئی میں اعلان کیا تھا کہ مئی اور جون میں ہونے والے امتحانات دسمبر میں منعقد ہونگے جو امسال ہونگے۔ امتحانات دسمبر میں منعقد کرانے کا فیصلہ یونیورسٹی کے ایکڈمک کونسل کی میٹنگ میں لیا گیا تھا جبکہ سٹینڈنگ کمیٹی منگ میں فیصلے کو منظوری دی گئی۔ یونیورسٹی کے رجسٹرار کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی میں ڈپلومہ اور دیگر سرٹیفکیٹ کورسز کیلئے 240سیٹیں کھلی ہیں۔ امتحانات کو دسمبر میں منعقد کرانے کے بعد ہی جواہر لال نہروٹیچرز ایسوسی ایشن نے سوالات کھڑے کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں مئی کا امتحانات دسمبر میں منعقد کرانے کے مرکزی یونیورسٹی کے فیصلے سے آگا ہ ہوگا۔ یونیوسٹی میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کی سیٹوں میں کمی پر انتظامیہ اور طلبہ کے بیچ تضاد جاری ہے۔