جموں //جے اینڈ کے فریڈم فائٹرس ایسو سی ایشن نے 1947کے بھارت۔پاک جنگ کے ہیرو بریگیڈیر عثمان کو انکی سالگرہ پر یاد کرنے کے لئے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔بریگیڈئیر عثمان فقط ایک اعلیٰ رینک کے افسر تھے،جنھوںنے نوشہرہ، جہانگیر اور راجوری کا دفاع کرتے ہوئے3جولائی 1948 کو اپنے جان کی قربانی پیش کی۔ پاکستانی حکومت نے بریگیڈیر عثمان کو پاکستانی فوج میں سب سے اعلیٰ منصب پیش کیا گیا تھا لیکن انہوں نے اس پیش کش کو ٹھکرا دیا اور بہادری کے ساتھ پاکستان کے خلاف جنگ لڑی ۔ جے اینڈ کے فریڈم فائٹرس ایسو سی ایشن نے انکی یاد کرنے کیلئے ڈوگرہ شوریہ سمارک ،امبپھلا جموں میں ایک تقریب کا اہتما م کیا ،جس کا انعقاد ایسو سی ایشن کے چیرمین وید گنڈوترہ اور نائب چیر مین راجیو مہاجن نے کیا تھا ۔مقررین نے بریگیڈئر عثمان ک حصولیابیوں کو اجا گر کیا اور انہیں زبر دست خراج عقیدت ادا کیا۔بریگیڈئیر عثمان کا جنم 15جولائی1912کو ہوا تھا اور جنم دن سے قبل فقط12دن شہادت نوش کر لی۔مقررین نے اس موقعہ پر دیگر شہداء کو بھی خراج عقیدت ادا کیا۔انہوں نے نوجوانوں سے رشوت خوری، سماجی بدعات اور غربت کا خاتمہ کرکے اپنے خوابوں کا بھارت تعمیر کرنے کو کہا۔مقررین میں کرن واتل، ٹھاکور کرنیل چند، برج مہرہ، کرن گپتا، کمل شرما ،گورو کمار و دیگران بھی شامل تھے۔