سری نگر/عظمیٰ نیوز سروس /ایک ذمہ دار مالیاتی ادارے کے طور پر جو اپنے آپریشنل جغرافیہ خاص طور پر جموں و کشمیر اور لداخ میں اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، مجھے یقین ہے کہ ہم اپنے وجود کے ساتھ ساتھ اپنی کامیابی کا مرہون منت ہیں، جو ہمارے غیرمتزلزل اعتماد اور جذباتی مساوات کے باعث ہیں۔ ایم ڈی اور سی ای او بلدیو پرکاش نے کل یہاں کارپوریٹ ہیڈکوارٹر میں بینک کے تیسرے ملک گیر کسٹمر آؤٹ ریچ پروگرام کی مرکزی تقریب کی صدارت کرتے ہوئے جنرل منیجر پیر مسعود احمد، ڈی جی ایم، کلسٹر ہیڈ (سرینگر) اور دیگر افسران کی موجودگی میں ایک اجتماع کے دوران یہ باتیں کہیں۔ بلدیو پرکاش نے کہا، “چونکہ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ ہمارے بینک کی کامیابی ہمارے صارفین کی کامیابی کے ساتھ جڑی ہوئی ہے، اس لیے صارفین کی خوشی ہمارے منصوبوں اور کامیابیوں کا مرکز ہے۔ اور کسٹمر کی رائے ہمیشہ ہمیں بہتر کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔بینک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سدھیر گپتا نے زونل آفس جموں کلسٹر-2 میں ایسے ہی ایک کسٹمر میٹ کی صدارت کی۔