دُور دراز علاقوں کے طلباء کو بااِختیار بنانے کی پہل:سکینہ ایتو
سرینگر// طلباء کو بااِختیار بنانے اور رَسائی بہتر بنانے کیلئیجے اینڈ کے بینک نے اپنے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری پروگرام کے تحت کشمیرصوبے کے دیہی علاقوں میں واقع سرکاری ڈگری کالجوں کو 5 بسیں وقف کیں۔وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے کل عبدالاحد آزاد میموریل ڈگری کالج سری نگر سے ان بسوں کو وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی، ایم ایل اے (ٹنگمرگ) فاروق احمد شاہ، ایم ایل اے (سوپور) ارشاد احمدکار اور اعلیٰ افسران کی موجودگی میں ہری جھنڈی دکھائی۔اس موقع پر بینک کے جی ایم اور ڈویژنل ہیڈ (کشمیر) شبیر احمد، ڈی جی ایم (CSR) انوپ بھٹ، زونل ہیڈز فیاض احمد، خورشید مظفر، راجہ ظفر خان اور عرفان انجم کے علاوہ بینک، فنانس اور محکمہ اعلیٰ تعلیم کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔جن کالجوں کو یہ بسیں فراہم کی گئیں ان میں جی ڈِی سی کپواڑہ، جی ڈِی سی سوپور، جی ڈِی سی ٹنگمرگ، جی ڈِی سی ڈِی ایچ پورہ اور جی ڈِی سی تُلیل شامل ہیں۔وزیر موصوفہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا،’’یہ اقدام بالخصوص دُور دراز علاقوں کے طلبأ کو بااِختیار بنانے کے لئے اُٹھایا گیا ہے تاکہ وہ آسانی سے کالج پہنچ سکیں۔‘‘اُنہوں نے مزید کہا کہ اِسی طرح کی ایک پہل حال ہی میں صوبہ جموں میں شروع کی گئی تھی جہاں پانچ کالجوں کو بسیں بھی فراہم کی گئی تھیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں مزید کالجوں کو اِس طرح کی مدد فراہم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔اپنے خطاب میں انوپ بھٹ نے کہا، “سی ایس آر فنڈز میں بجٹ میں اضافے کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے، ہم قابل اطلاق رہنما خطوط کے مطابق، سماج کے مختلف طبقوں، خاص طور پر جموں و کشمیر میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے میں سب سے آگے رہیں گے۔