عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے سابق فوجیوں اور جنگی بیواؤں کے بچوں کی تعلیم کے لیے اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے تحت J&K بینک کے فراخدلانہ مالی تعاون کو تسلیم کیا ہے۔ نئی دہلی میں کل منعقدہ مسلح افواج کے یوم پرچم سی ایس آر کانکلیو کے دوران، وزیر دفاع نے دیگر قابل ذکر شراکت داروں کی موجودگی میں بینک کے ایم ڈی اور سی ای او امیتاوا چٹرجی کو مبارکباد دی اور انہیں اعزاز سے نوازا۔جے اینڈ کے بینک نے آرمڈ فورسز فلیگ ڈے فنڈ (AFFDF) میں ایک اہم رقم کا تعاون کیا ہے۔ وزارت دفاع کے تحت کیندریہ سینک بورڈ (KSB) کے زیر انتظام، AFFDF پورے ہندوستان میں مسلح افواج کے سابق فوجیوں کے خاندانوں کو فلاحی امداد فراہم کرتا ہے۔ چٹرجی نے کہا، “جے اینڈ کے بینک میں، ہم زندگیوں کو بدلنے کے لیے تعلیم کی طاقت پر پختہ یقین رکھتے ہیںاور یہ شراکت ہماری مسلح افواج کے تئیں تشکر کا ایک چھوٹا سا اشارہ ہے جنہوں نے قوم کے لیے اپنی زندگیاں وقف کر دی ہیں۔ ہم اپنے CSR اقدامات کے ذریعے تعلیم اور کمیونٹی کی بہبود کی حمایت کے لیے پرعزم ہیں۔