سرینگر// جموں و کشمیر بینک نے اپنے 18سینئر افسراں کو ترقیوں سے نوازا ہے۔ جمعرات کو دیر سے جاری ایک آرڈر کے ذریعے ، بینک نے اپنے 9 وائس پریذیڈنٹس کو پریذیڈنٹ اور9 اسسٹنٹ وائس پریذیڈنٹ کو وائس پریذیڈنٹس سطح کی ترقی دے دی۔نئے ترقی یافتہ افسراں میں کرنجیت سنگھ ، سدھیر گپتا ، آشوتوش سرین ، نارجے گپتا ، راکیش کول ، پیر مسعود احمد ، سنت کمار ، انیل دیپ مہتا اور سید رئیس مقبول وائس پریذیڈنٹ عہدے سے ترقی پاکر بینک کے نئے پریذیڈنٹ بنائے گئے ہیں جبکہ نئے ترقی یافتہ وائس پریذیڈنٹ میں منجو گپتا ، راجیش گپتا ، امتیاز احمد بٹ ، طارق علی ، شبیر احمد ، کیرتی شرما ، راجیش دوبے ، راجیش ملہ تکو اور اعجاز احمد بزاز شامل ہیں۔ بینک کی اعلیٰ انتظامیہ میں نئے ترقی پانے والے افسراں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے بینک چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر راجیش کمار چھبر نے کہا کہ انہیں بینک کے بلند پایہ مشن کو آگے بڑھانے میں اپنا بھر پور رول بنھانا ہے اور بینک کے انتظامی ڈھانچے کو مزید مستحکم کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم8 دہائیوں سے زیادہ عرصے سے اس ادارے میں جذباتی اور مالی سرمایہ کاری کرنے والے تمام فریقوں کی توقعات پر پورا اتریں۔ ان ترقیوں سے ہمارے کاروباری عمل میں تیزی آئے گی اور اپنی کسٹمر سروسز میں بھی بہتری دیکھنے کو ملے گی جس سے بینک کے مجموعی نظام کار میں بھی بہتری کی امید ہے۔