عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// جے اینڈ کے بینک نے اپنے آپریشنل نیٹ ورک میں 76 واں یوم جمہوریہ بڑے جوش اور قومی جذبے کے ساتھ منایا۔مرکزی تقریب بینک کے جموں ڈویژنل آفس میں منعقد ہوئی، جہاں ایم ڈی اور سی ای او امیتاوا چٹرجی نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سدھیر گپتا، جنرل منیجروں، ڈی جی ایمز دیگر سینئر افسران اور عملے کی موجودگی میں ترنگا لہرایا۔ امیتاوا چٹرجی نے کہا’’یہ 86 سال سے زیادہ کا شاندار سفر ہے، J&K بینک مالیاتی بااختیار بنانے کے ایک ستون کے طور پر کھڑا ہے، جو اس متحرک خطہ کے ورثے میں گہرائی سے جڑا ہوا ہے اور اس کی معاشی ترقی کا محرک ہے۔”انہوں نے مزید کہا، “چھوٹے کاروباروں اور کاریگروں کو فروغ دینے سے لے کر بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی حمایت تک J&K بینک جموں، کشمیر اور لداخ میں جامع ترقی کے مشن کی قیادت جاری رکھے ہوئے ہے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ کوئی بھی شخص ترقی کی طرف مارچ میں پیچھے نہ رہے۔ انہوں نے کہا ’’ہم مالی شمولیت، ڈیجیٹل تبدیلی اور انٹرپرینیورشپ کی حوصلہ افزائی کے ذریعے اپنے کام کے تمام شعبوں میں جامع اور پائیدار اقتصادی ترقی کے مرکزی حکومت کے وژن کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہیں‘‘۔اس موقع پر آزادی سے قبل اور بعد میں ملک کی ترقی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔سرینگر میں بینک کے کارپوریٹ ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ ایک تقریب میں جنرل منیجر پیر مسعود احمد نے جنرل منیجروں، ڈی جی ایمز، سینئر افسران اور دیگر عملے کی موجودگی میں قومی پرچم لہرایا۔اسی طرح کی تقریبات ملک میں بینک کے تمام زونوں میں منعقد کی گئیں۔