جموں // جموںمیونسپل کارپوریشن کی سالڈ ویسٹ منیجمنٹ ٹیم نے سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے سلسلہ میں گھر گھر جا کر بیداری مہم کا آغاز کیا ۔ وارڈ نمبر 15کے محلہ سندھ کے رضا کار رومت کمار نے گھر گھر جا کر لوگوں کو گھروں کے آرگنک ویسٹ سے کمپوزٹ تیار کرنے کی جانکاری دی۔ لوگوں نے رضا اکر کو بغور سُنا اورگھروں میں اس کار آمد معاملہ کے سلسلہ میں اپنی رضا مندی کا اظہار کیا ۔اس موقعہ پر محلہ کے گرد و نواح میں نیلے اور سبز کوڈے دن تقسیم کئے اور انہیں ان کوڈے دانوں میں الگ الگ ویسٹ اکٹھا کرنے کے بارے میں جانکاری دی۔لوگوں نے سرکار کی اس تحریک کی کافی ستائش کیاور ماحول دوستانہ ماحول کی یقین دہانی کی۔جے ایم سی ٹیم کی جانب سے اس پہل کو لوگوں کے برتائو میں بدلنے کیلئے منعقد کیا گیا ۔سالڈ ویسٹ مننجیمنٹ کے نوڈل افسر ڈاکٹر ظفر اقبال نے مقامی لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں میں کمپوزٹ تیار کریں ،جس کیلئے جے ایم سی ہر کو ئی تکنیکی جانکاری فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔