سرینگر//محکمہ صحت کشمیر نے جے اینڈ کے ایسو سی ایشن آف سرجنز آف انڈیا کے اشتراک سے جے ایل این ایم ہسپتال میںایک روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا ۔وزیر صحت و طبی تعلیم بالی بھگت اس موقعہ پر مہمان خصوصی کے فرائض انجام دئیے جبکہ وزیر مملکت برائے صحت و طبی تعلیم آسیہ نقاش مہمان ذی وقار کے طور پر موجود تھیں۔ورکشا پ کے انعقاد کا مقصد لیپراسکوپی سرجریز کے میدان میں جدید طرز عمل کو متعارف کرنا تھا۔کشمیر صوبہ سے تعلق رکھنے والے 150ڈیلی گیٹس نے ورکشاپ میں حصہ لیاجو سکمز ، جی ایم سی ، ایس ایم جی ایس و دیگر طبی اداروں سے تعلق رکھتے ہیں۔اس موقعہ پر ڈائریکٹر سکمز ڈاکٹر اے جی آہنگر ، سیکرٹری ( ٹیکنیکل ) صحت و طبی تعلیم ڈاکٹر عبدالکبیر ڈار، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر سلیم الرحمان ،ڈپٹی کمشنر سرینگرڈاکٹر سیدعابد رشید شاہ ،آرگنائزیشن چیئرمین اکیڈیمک کمیٹی ایچ وقار احمد اس موقعہ پر موجود تھے۔منتطمین کو مبارک باد دیتے ہوئے بالی بھگت نے کہا کہ ایسے پروگرام ڈاکٹروں و طبی عملے کے لئے سود مند ثابت ہوں گے اور ان کا وقفے وقفے پر اہتمام کیا جانا چاہئے۔انہوںنے طبی شعبے کے ساتھ وابستہ مختلف ایجنسیوں و محکموں کو آپسی اشتراک قائم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کلہم مقصد ریاست کے مریضوں کو بہتر طبی نگہداشت فراہم کرنا ہے۔آسیہ نقاش نے اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے محکمہ صحت ستائش کی کہ وہ وادی بھر کے طبی اداروں میں خاطر خواہ کام انجام دے رہے ہیں۔ خاص طور پر دیہی و دور دراز علاقوں میں محکمہ صحت اطمینان بخش فرائض انجام دے رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ڈاکٹروں کو سماج کے تئیں بہت اہم اور نازک ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ پریشان حال لوگوں کی صحت کا خیال رکھےں اور ان کے ساتھ شفقت کا برتاﺅ عمل میں لائیں۔بعد میں وزراءنے جے ایل این ایم ہسپتال میں ایم اے ایس یونٹ قوم کے وقف کیا جس میں تمام جدید مشینری لیپراسکوپک جراحی انجام دینے کے لئے لگائی گئی ہے اور جو ریاست میں اپنی نوعیت کا پہلا یونٹ ہوگا۔