سرینگر//جی بی پنتھ اسپتال کے ملازمین نے ماہ صیام میں تنخواہوں کی وگذاری میں تاخیر کے خلاف بدھ کو احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اسپتال احاطے میں احتجاجی دھرنے پر بیٹھے ملازمین ماہ صیام میں تنخواہوں کی جلد واگذاری اور اسپتال میں ژچگی شعبے کو دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کررہے تھے ۔دھرنے پر بیٹھے ملازمین تنخواہ کی واگذاری اور اسپتال میں زچگی شعبہ پھر سے شروع کرنے کے حق میں نعرہ بازی کررہے تھے۔ احتجاجی ملازمین نے بتایا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں جب لوگوں کو پیسے کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے اور تمام ملازمین کی تنخواہ وقت پر واگذار کی گئی مگر جی بی پنتھ کے ملازمین ابھی بھی تنخواہوں سے محروم ہیں۔انہوںبتایا کہ اسپتال میں چند ماہ قبل تک شعبہ زچگی کام کررہا تھا مگر نامعلوم وجوہات پر عملے کو لل دید اسپتال منتقل کیا گیا اور جی بی پنتھ اسپتال میں شعبہ زچگی بند کیا گیا۔ جی بی پنتھ اسپتال میں میڈیکل ایمپلائز فیڈریشن کے صدر محمد افضل نے بتایا کہ میڈیکل سپر انٹنڈنٹ کے کے پنڈتا کی جانب سے نوکری چھوڑنے کے بعد اسپتال میں ڈاکٹر کنول جیت سنگھ کو بطور میں میڈیکل سپر انٹنڈنٹ تعینات کیا گیا ہے مگر مذکورہ میڈیکل سپر انٹنڈنٹ کو تنخواہیں واگذار کرنے کے اختیارات تفویض نہیں کئے گئے ہیں‘‘۔