Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کالممضامین

جی ای ایم:عوامی خریداری کا درخشاں نظام تجارت

Towseef
Last updated: May 19, 2025 11:31 pm
Towseef
Share
9 Min Read
SHARE

پیوش گوئل

گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) عوامی خریداری کے لیے ایک شفاف، جامع اور موثر پلیٹ فارم فراہم کرنے میں تیزی سے ایک عالمی رہنما کے طور پر ابھرا ہے۔ یہ 1.6لاکھ سے زیادہ سرکاری خریداروں کو 23لاکھ فروخت کنندگان اور خدمات فراہم کرنے والوں کے ساتھ جوڑتا ہے، جو وزیر اعظم نریندر مودی کے وکست بھارت 2047کے ویژن کا ایک کلیدی انجن بن رہا ہے۔نوبرسوںمیں جب سے وزیر اعظم مودی نے تبدیلی لانے والی اس ڈیجیٹل پہل کی شروعات کی ہے، جی ای ایم نے بدعنوانی کو ختم کرکے اور چھوٹے شہر میں اسٹارٹ اپس، ایم ایس ایم ایز، خواتین اور تاجروں کو کاروبار کے مواقع فراہم کرکے حکومت کے سامان اور خدمات خریدنے کے طریقے میں انقلاب برپا کردیا ہے۔

صارف دوست پلیٹ فارم صحیح معنوں میں حقیقی جیم( جواہرات ) کی طرح ہے جس نے بدنام ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپلائیز اینڈ ڈسپوزلز کی جگہ لی ہے، جس میں مبہم اور غیر مسابقتی نظام تھا جس نے چند مراعات یافتہ افراد کو غیر منصفانہ فائدہ پہنچایا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وزارت تجارت اور صنعت کا نیا دفتر، وانجیہ بھون، اسی زمین پر بنایا گیا ہے جو اس فرسودہ ادارے کے قبضے میں تھی۔

شاندار ترقی
2016میں اپنے آغاز کے بعد سے، 13.4لاکھ کروڑ سے زیادہ کے آرڈرز کا لین دین جی ایم پورٹل پر کیا گیا ہے۔ پلیٹ فارم پر عوامی خریداری 2024-25میں ریکارڈ 5.43لاکھ کروڑ تک بڑھ گئی۔ جی ای ایم کا مقصد رواں مالی سال میں اپنے سالانہ کاروبار کو 7لاکھ کروڑ روپے تک بڑھانا ہے۔ بلاشبہ جی ای ایم عوامی خریداری کے منظر نامے میں ایک وسیع تر تکنیکی پلیٹ فارم کے طور پر ابھرا ہے۔
کاروبار کے لین دین کی وسعت مستقبل قریب میں، جنوبی کوریا کے کے او این ای پی ایس جیسے اچھی طرح سے قائم اداروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے، جی ای ایم کو دنیا کا سب سے بڑا عوامی خریداری کا پورٹل بنا دے گی۔

جی ای ایم نے ایماندار تاجروں کو زیادہ مواقع فراہم کیے ہیں، ملازمتیں پیدا کی ہیں اور ہندوستان کی اقتصادی ترقی میں مدد کی ہے۔ اس تناظر میں، جی ای ایم کی اہمیت مالی لحاظ سے اس کی غیرمعمولی ترقی سے کہیں آگے ہے، جو خود کسی بھی بڑی ای کامرس کمپنی کو رشک کا باعث بناسکتی ہے۔

مساوی ترقی کا انجن
جی ای ایم وزیر اعظم مودی کے سب کاساتھ، سب کا وکاس کے مشن کے مطابق مساوی ترقی کے ایک اہم انجن کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ اسٹارٹ اپس، چھوٹے تاجروں اور خواتین کی زیر قیادت اداروں کو بغیر کسی ثالث کے سرکاری خریداروں کو اپنی مصنوعات اور خدمات کی نمائش کا آسان راستہ فراہم کرتا ہے۔ داخلے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ختم کرکے، یہ پلیٹ فارم چھوٹے گھریلو کاروباریوں کو ای-ٹینڈرز میں حصہ لینے اور اپنے کاروبار کو بڑھانے کا اختیار دیتا ہے۔

شمولیت کے اصول کی رہنمائی میں، جی ای ایم نے چھوٹے کارباریوں کی ترقی میں مدد کے لیے مختلف اسٹریٹجک اقدامات کو شامل کیا ہے۔ ان میں سرکاری خریداروں کو ایم ایس ایمز اور خواتین کی زیر قیادت کاروباروں کی طرف سے پیش کردہ مصنوعات اور خدمات کی شناخت اور انتخاب میں مدد کرنے کے نظام شامل ہیں۔

اہداف سے آگے نکلنا
جی ای ایم پر وقف شدہ اسٹور فرنٹ جیسے ‘‘اسٹارٹ اپ رن وے’’ اور ‘‘وومانیہ’’ نے ان کاروباروں کی نمائش کے ساتھ ساتھ عوامی خریداری میں ان کے حصہ کو مؤثر طریقے سے توسیع دی ہے ۔ اس سے حکومت کو بہت چھوٹی اور چھوٹی صنعتوں ( ایم ایس ایز) سے 25فیصد اور خواتین کی زیر قیادت کاروباروں سے 3فیصد خریداری کے اپنے اہداف کو پورا کرنے اور اس سے تجاوز کرنے میں مدد ملی ہے۔ جی ایایم پر کارو باری لین دین کا تقریباً 38فیصد ایم ایس ایز کو دیا جاتا ہے، اور خواتین کے کاروباری اداروں کی طرف سے خریداری تقریباً 4 فیصد ہے۔
اپریل 2025تک، 30,000سے زیادہ اسٹارٹ اپس نے جی ای ایم کے ذریعے 38,500کروڑ سے زیادہ کا کاروبار کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ، 1.81لاکھ ادیم سے تصدیق شدہ خواتین کاروباریوں نے جی ای ایم پورٹل پر تقریباً 50,000کروڑ روپے کے آرڈر حاصل کیے ہیں۔

بڑی بچت

ان تبدیلیوں نے کچھ آرڈر کے حجم کے لیے 33فیصدسے 96فیصد تک کی بچت میں اضافہ کیا ہے۔ یہ قابل ذکر کمی ملک کے عام شہریوں کے فائدے کے لیے کاروبار کرنے میں آسانی اور زندگی کی آسانی کو بڑھانے کے مودی حکومت کے مشن کے مطابق ایک خوش آئند تبدیلی ہے۔عالمی بینک کی طرف سے ایک آزادانہ جائزے سے پتہ چلتا ہے کہ جی ای ایم پر خریدار اوسط قیمت پر تقریباً 9.75فیصد بچاتے ہیں۔ اس سے ٹیکس دہندگان کی رقم کا استعمال کرتے ہوئے عوامی خریداری میں تخمینہ 1,15,000کروڑ روپے کی بڑی بچت ہوئی ہے۔ جی ای ایم کی خریداری نے 20,000کروڑ روپے کے معاہدے میں ریورس نیلامی کا استعمال کرتے ہوئے ریاست کے زیر انتظام این ٹی پی سی کو 2,000کروڑ روپے کی بچت کرنے میں مدد کی۔ جی ای ایم نے دفاعی سازوسامان، ویکسین، ڈرون اور انشورنس جیسی خدمات کی شفاف اور سستی خریداری میں بھی مدد کی ہے۔چھوٹے کاروباری اداروں کے لیے ایک بڑی راحت کے طور پر ، جی ای ایم نے حال ہی میں اپنے لین دین کے چارجز کو نمایاں طور پر کم کیا ہے۔ 10لاکھ روپے سے زیادہ کے آرڈرز پر 0.30فیصد کا کم ٹرانزیکشن چارج لگے گا، جبکہ10 کروڑ روپےسے زیادہ کے آرڈرز پر 3لاکھ روپے کی محدود فیس لگے گی – جو پچھلے 72.50لاکھ روپے کے مقابلے نمایاں کمی ہے۔

ٹیکنالوجی، اے آئی

ایک مضبوط تکنیکی بنیادی ڈھانچے کے ساتھ، پلیٹ فارم تکنیکی حل کا استعمال کرتے ہوئے کاروبار کرنے کے نئے اور آسان طریقے پیش کرتے ہوئے مسلسل ترقی کر رہا ہے۔ جی ای ایم نے ‘‘جی ای ایم اےآئی ’’ کے نام سے ایک اے آئی سے چلنے والا چیٹ بوٹ نصب کیا ہے۔ یہ ایک ایسا ٹول ہے جو بات چیت کے تجزیات اور کاروباری ذہانت میں تربیت یافتہ ہے۔ اسمارٹ چیٹ بوٹ 8 مقامی زبانوں میں دستیاب ہے اور جی ای ایم پورٹل پر کاروبار کرنے میں آسانی کو مزید بڑھانے کے لیے وائس کمانڈ کی فعالیت سمیت جدید ترین ٹیکنالوجیز سے آراستہ ہے۔

ایم ایس ای فروخت کنندگان کے لیے جی ای ایم مالیاتی مصنوعات بھی پیش کرتا ہے۔ یہ اہل خریداری کے آرڈرز کے لیے 10منٹ سے بھی کم وقت میں ضمانت کے بغیر مالی معاونت فراہم کرتا ہے ۔ پلیٹ فارم نے جی ایم سہائے 2.0متعارف کرایا ہے، جو 10اکھ روپے تک کے قرضوں کو یقینی بنانے کے لیے سنگل ونڈو کے طور پر کام کرتا ہے۔ پلیٹ فارم کو مزید جامع اور مسابقتی بنانے کے لیے مزید اقدامات اور تکنیکی حل پر کام جاری ہے۔

جی ای ایم پورٹل ہندوستان کی اقتصادی ترقی اور پی ایم مودی کے ترقیاتی مقاصد کو آگے بڑھانے میں ایک اہم انجن کے طور پر کھڑا ہے۔ یہ معاشرے کے پسماندہ طبقوں کو بااختیار بنانے اور ان کی ترقی اور کاروباری شخصیت کو فروغ دینے کے لیے ہمیشہ اضافی کوششیں کرے گا، جبکہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ٹیکس دہندگان کی رقم کو مسابقتی قیمت پر اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی خریداری کے لیے مؤثر طریقے سے استعمال کیا جائے۔
(مضمون نگار صنعت و حرفت کے مرکزی وزیر ہیں۔مضمون بشکریہ پی آئی بی)

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
جموں میں 40روزہ گرمائی تعطیلات کا اعلان
جموں
نوکری کے متلاشیوں کو دھوکہ دینے کا الزام | گورنمنٹ سکول ٹیچر گرفتار، 15دن کی عدالتی تحویل میں
جموں
پونچھ میں المناک سڑک حادثہ، دو سکوٹی سوار لقمہ اجل
پیر پنچال
بی ایچ سی بدھل میںمنظور شدہ 24 اسامیوں میں سے صرف 6 پر تعیناتیاں مریض 60 کلومیٹر دور راجوری جانے پر مجبور،پی ایچ سی کی حالت کودرست کرنے کی مانگ
پیر پنچال

Related

کالممضامین

مشتاق احمد بٹ کی تصنیف Flames of Soil میری نظر میں تجزیہ

May 30, 2025
کالممضامین

’’واردات‘‘ — دیہی زندگی کا آئینہ، کرشن چندر کے تخلیقی قلم سے تبصرہ

May 30, 2025
کالممضامین

علامہ آغا سید محمد باقر الموسوی الصفوی | علم، عرفان اور خدمت کا عظیم سفر

May 30, 2025
کالممضامین

جوہری ہتھیاروں کا پھیلائودُنیابھرکے لئے تباہ کُن! | چین پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی، جنگ کی صورتحال جاری ؟ حال و احوال

May 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?