جموں / /گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں مریضوں کے رَش سے نمٹنے کے لئے وہاں کے ایمرجنسی شعبے میں حکومت عنقریب ہی 100بستروں کا اضافہ کرے گی۔ اس کے علاوہ چوپرا نرسنگ ہوم کو اس ایمرجنسی بلاک کے ساتھ جوڑا جائے گا تاکہ مریضوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دستیاب ہو سکے ۔یہ فیصلہ آج صحت اور طبی تعلیم کے وزیر بالی بھگت دورہ گورنمنٹ کالج کے دوران دیا گیا۔ اس موقعہ پر کمشنر سیکرٹری صحت و طبی تعلیم ڈاکٹر مندیپ کے بھنڈاری ،پرنسپل جی ایم سی ڈاکٹر زاہد گیلانی اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجودتھے۔ وزیر موصوف نے جی ایم سی اور سپر سپیشلٹی ہسپتالون کے حکام کو ہدایت دی کہ وہ مریضوں اور تیمار داروں کو بہم رکھی جارہی سہولیات میں اضافہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی بلاک میں بستروں کی گنجائش بڑھانے اور اس سے چوپرا نرسنگ ہوم کے ساتھ جوڑنے کے حوالے سے ایک ہفتے کے اندر اندر تفصیلی رپور ٹ پیش کی اجانا چاہئے۔زخمیوں بالخصوص جموں خطے کے مختلف علاقوں میں سرحدی شلنگ سے شدید طور زخمی ہوئے افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے منتقل کرنے کے لئے وزیر نے ہدایت دی کہ سپیر سپیشلٹی ہسپتال میں ایک ہیلی پیڈ قائم کرنے کے لئے امکانات کا جائزہ لیا جانا چاہیئے۔ اس موقعہ پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے دوران وزیر نے کہا کہ گورنمنٹ میڈیکل کالج کو جموں خطے میں مریضوں کو بہتر طبی سہولیات بہم رکھنے میں ایک کلیدی اہمیت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وہاں ضرورت کے حساب سے سہولیات کو بڑھاوا دے گی ۔انہوں نے کہا حکومت ہسپتال کے ارد گرد صفائی ستھرائی اور گاڑیوں کی بہتر پارکنگ کو یقینی بنانے کی طرف خصوصی توجہ دے رہی ہے۔