عظمیٰ نیوزسروس
بھدرواہ//کمیونٹی میڈیسن گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ کے شعبہ نے پنجگرانی ملوٹھی میں ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا۔یہ کیمپ پرنسپل ڈاکٹر راکیش بہل کی رہنمائی اور ایچ او ڈی میڈیسن ڈاکٹر سریش کوتوال کی قریبی نگرانی میں منعقد ہوا۔کیمپ کے دوران میڈیکل ٹیم کے ذریعہ کل 180مریضوں کو مفت طبی مشاورت اور ادویات فراہم کی گئیں۔ مقامی باشندوں نے طبی امداد کے ساتھ دور دراز علاقوں تک پہنچنے میں جی ایم سی ڈوڈا کی گرانقدر کوششوں کو تسلیم کرتے ہوئے مفت صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کا شکریہ ادا کیا۔کیمپ کی قیادت ڈاکٹر خالد خورشید، انچارج میڈیکل آفیسر، RHTC بھلا نے کی اور ڈاکٹر عروسہ انجم (جونیئر ریذیڈنٹ) نے پیرامیڈیکل اور فیلڈ اسٹاف کی ایک سرشار ٹیم کے ساتھ تعاون کیا۔ مزید برآں50ے زیادہ مریضوں نے UHTC گھٹ کے ایک آپتھلمک ٹیکنیشن سے آنکھوں کے مفت مشورے حاصل کیے۔