سرینگر //کشمیر میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر اور اس سے منسلک اسپتالوں میں تمام فیکلٹی ممبران کی چھٹیاںرد کردی گئی ہیں۔پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر ڈاکٹر سامیہ رشید نے اس ضمن میں ایک آرڈر میں کہاہے کہ کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے تمام فیککلٹی ممبران کی سال 2022کی سردی کی چھٹیوں کو منسوخ کردیا گیا ہے اوراس ادارے کے تمام فیکلٹی ممبران جو چھٹیوں پر گئے ہیں، کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ بغیر کسی تاخیر کے 11جنوری منگل کو اپنی ڈیوٹیوں پر حاضر ہو جائیں۔