نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو'گڈز اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) کے نفاذ کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارک باد دی ہے ۔ مودی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر لکھا-''کوآپریٹو فیڈرل ازم کی کاروباری مثال اور 'ٹیم انڈیا' کے جذبے سے معمور جی ایس ٹی سے ہندوستانی معیشت میں ایک مثبت تبدیلی آئی ہے ''۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں نئے ٹیکس نظام کے ذریعے ترقی، آسانی اور شفافیت قائم ہوئی ہے اور پیداوار میں اضافہ کے ساتھ ہی کاروبار کے مواقع بڑھ رہے ہیں۔ یکساں ٹیکس نظام سے بالخصوص چھوٹے اور درمیانے کاروباریوں کو فائدہ ہوئے ہیں۔ مودی نے ایک اور ٹویٹ میں 'ڈاکٹرز ڈے 'کے موقع پر طبی پیشہ ور افراد کو مبارک باد دی ہے ۔ انہوں نے کہا،' انسانی کے بہترین پیشوں میں سے ایک ہے ۔ یہ خوشی کی بات ہے کہ ہندوستانی ڈاکٹروں نے عالمی سطح پر اپنی خاص شناخت بنائی ہے اور تحقیق اور جدت طرازی میں کثرت سے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔وزیر اعظم نے سی اے ڈے کے موقع پر چارٹرڈ اکانٹس (سی اے ) برادری کو بھی مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا " ملک کی تعمیر میں سی اے برادری کا اہم کردار ہے ۔میری خواہش ہے کہ سی اے برادری ملک کی ترقی میں اپنا اہم کردارجاری رکھنا برقراررکھیں گے ''۔انہوں نے کہا کہ اس سے غریبوں اور متوسط طبقے کے لوگوں کو فائدہ ہواہے اور ساتھ ہی روزگار کے مواقع اور شفافیت میں اضافہ ہوا ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ جی ایس ٹی کی وجہ سے اقتصادی سطح پر شفافیت میں اضافہ ہوا ہے ، ٹیکس ڈھانچہ منظم ہوا ہے اور کاروبارمیں آسانی کے ساتھ ہی پیداوارمیں اضافہ ہوا ہے ۔ مودی نے ٹویٹ کیاکہ 'جی ایس ٹی کا ایک سال: غریبوں اور متوسط طبقے کو فائدہ ملا، جی ایس ٹی کا ایک سال: چھوٹے اور متوسط درجے کے کاروباری اداروں کے لئے مواقع بڑھے ، جی ایس ٹی کا ایک سال: شفافیت میں اضافہ ہوا، جی ایس ٹی کا ایک سال: پیداوار میں اضافہ ہوا، جی ایس ٹی کا ایک سال: کاروبار کرنا آسان ہوا، جی ایس ٹی کا ایک سال: بہتری کے ساتھ معیشت صاف ستھری ہوئی۔'یواین آئی