سرینگر//سابق وزیر عبدالغنی وکیل نے کہا ہے کہ جی ایس ٹی کے اطلاق میں جلد بازی سے اٹھایا گیا کوئی بھی قدم دفعہ 370کو ختم کرنے کا باعث بن سکتا ہے جس کو پہلے سے ہی حزب اختلاف نیشنل کانفرنس اور حزب اقتدار پی ڈی پی نے حکومت حاصل کرنے کیلئے کئے شگاف پیدا کئے ہیں تاکہ مرکزی سرکار کو خوش کیا جائے۔ جی ایس ٹی کے اطلاق کو صارفین اور تجارت پیشہ افراد کیلئے بڑا دھچکہ قرار دیتے ہوئے وکیل نے کہا کہ جموں و کشمیر ریاست کے اپنے ٹیکس قوانین موجود جن میں ترمیم کرکے صارفین اور تجارت پیشہ افراد کو بچانے کے اعلاوہ دفعہ 370کو بھی بچایا جاسکتا ہے۔ نیشنل کانفرنس پر لینڈ گرانٹس بل اور ای ۔سیٹیپنگ نظام اور پی ڈی پی پرخواتین کیلئے مخصوص بل لاگو کرکے دفعہ 370کو نقصان پہچانے کا الزام عائد کرتے ہوئے وکیل نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی جی ایس ٹے کے اطلاق کے معاملے میں چھپا چھپی کا کھیل کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ دلی سرکار کو خبردار کیا ہے کہ کوئی بھی غلط فیصلہ کشمیری عوام اور دلی میں مزید دوریاں پیدا کریں گی۔