سرینگر//وزیر خزانہ، محنت اور روز گار محمد الطاف بخاری نے ایک میٹنگ کے دوران جی ایس ٹی کے ری فنڈ عمل کا جائیزہ لیا۔میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری خزانہ نوین کمار چودھری، صدر ایف سی آئی کے محمد اشرف میر، ایف سی آئی جے کے صدر للت مہاجن اور تاجر برادری کے نمائندے بھی موجود تھے۔میٹنگ میں ریاست کی تاجر برادری کو درپیش مشکلات اور جی ایس ٹی ری فنڈ عمل سے جڑے امور کو زیر بحث لایا گیا۔میٹنگ میں جانکاری دی گئی کہ جی ایس ٹی وائی کا عبوری ری فنڈ فی الحال جاری کیا جائے گا جب تک مناسب نیٹ ورکنگ نظام نہ قائم کیا جاسکے۔وزیر نے ایف سی آئی کے اور ایف سی آئی جے کو یقین دلایا کہ حکومت مقامی کارخانہ داروں کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔بخاری نے کہا کہ حکومت صنعتی پالیسی تک من و عن عمل کرے گی۔