جموں//سب ڈویژنل مجسٹریٹ جموں نارتھ محمد الیاس خان کی قیادت میں جانی پورمیں جی ایس ٹی سے جانکاری عام کرنے کی غرض سے بیداری پروگرام کاانعقاد کیاگیا۔اس دوران پروگرام میں مقامی لوگوں بالعموم اور تاجروں بالخصوص کو جی ایس ٹی سے متعلق امورات کی تفصیلی جانکاری دی گئی۔ پروگرام میں مقامی تاجروں، دکانداروں کے علاوہ عام لوگوں نے حصہ لیا۔ اس موقعہ پر ایس ڈی ایم جموں نارتھ محمدالیاس خان نے جی ایس ٹی سے متعلق تاجروں کے سوالات کے جوابات دیئے اوراس نئے ٹیکس نظام کی پیچیدگیوں وباریکیوں پرتفصیلی روشنی ڈالی۔اس دوران کمرشل ٹیکسیشن آفیسر ثانیہ حق خان اورانسپکٹرامت جین نے بھی جی ایس ٹی کے بارے میں عام لوگوں وتاجروں کے تحفظات دورکئے۔اس موقعہ پر لوگوں بالخصوص تاجروں نے ضلع انتظامیہ اورایس ڈی ایم جموں نارتھ محمدالیاس خان کاجی ایس ٹی سے متعلق بیداری پروگرام کے انعقاد کیلئے شکریہ اداکیااورتوقع کی آئندہ بھی اس طرح کے پروگراموں کاانعقاد کیاجاتارہے گا۔