رام بن//رام بن میں جی ایس ٹی کے دور میں منتقل ہونے کے لئے ضلع انتظامیہ نے گُڈس اینڈ سروسز ٹیکس پر ایک بیداری و تبادلہ خیال کی نشست کا انعقاد کیا۔میٹنگ کی قیادت ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن رویندر ناتھ سادھو نے کی۔سٹیک ہولڈروں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے اے ڈی سی نے کہا کہ نشست کا مقصد تاجروں اور صنعت کاروں کی جانب سے جی ایس ٹی لاگو کرنے کے بارے میں خدشات کی جانکاری لینا تھا ۔دریں اثنا پی او آئی سی ڈی پی اشوک پنڈتا ،جو کہ نوڈل افسر بھی ہیں،نے ٹھیکہ داروں ،دوکانداروں اور تاجروں سیرجسٹریشن کرنے کی تلقین کی تا کہ اُنکا کاروبار متاثر نہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ ریاستی کمرشل ٹیکسز اور ایکسائز محکمہ کے اشتراک سے سٹیک ہولڈروں کو جی ایس ٹی کے دفعہ جات سے واقف کرنے کے لئے جانکاری پروگرام منعقد کرر ہی ہے۔اس موقعہ پر ٹھیکہ داروں اور تاجروں نے ایکٹ کو لاگو کرنے سے متعلق اپنے خدشات اور سوالات اُٹھائے۔اشوک پنڈتا نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انکے تمام مدعے اعلی حُکام کے ساتھ اُٹھانے کی یقین دہانی کی تاکہ ریاست میں جی ایس ٹی لاگو کرنے کے بارے میں کوئی پالیسی فیصلہ لیا جا سکے۔اس سے قبل میٹنگ میں کمرشل ٹیکس آفیسرغیاث الحق نے جی ایس ٹی لاگو کرنے کے کئی دفعہ جات پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کاروباریوں اور ٹھیکہ داروں کے کئی سولات کا بھی جواب دیا ۔ریسورس پرسن انسپکٹر کمرشل ٹیکسزشرون کمار اور ماسٹر ٹرینر نے شرکا کو جی ایس ٹی ماڈل ،اسکے قوانین اور اصولوں ،ٹیکس ڈھانچہ کے اثرات، رجسٹریشن وغیرہ سے جانکاری فراہم کی۔انہوں نے مزید اطلاع دی کہ کاموں کے ٹیکسوں کے خریداری اور کٹوتی کے لئے ڈی ڈی اوز اور دیگر ایسی کاروائیوں کے لئے مورخۃ25جولائی 2017سے جی ایس ٹی پورٹل کام کرنا شروع کرے گی۔