سرینگر //محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ نے سنطور لیک ویو ہوٹل چشمہ شاہی میں غیر ریاستی اور مقامی میڈیا کے لئے 14ویں جی ایس ٹی کونسل میٹنگ کی کوریج کے عمل کو آسان بنانے کے لئے ایک میڈیا سینٹر قائم کیا ہے۔یہ میٹنگ ایس کے آئی سی سی سرینگر میں آج سے شروع ہورہی ہے۔ میڈیا سینٹر کو تمام نامہ نگاروں کی سہولیت کے لئے کمپیوٹروں ، انٹر نیٹ اور دیگر ضروری سہولیات سے لیس کیا گیا ہے۔محکمہ اطلاعات کی جانب سے محکمہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لال چند ( 9419786238) اور عبدالاحد انفارمیشن آفیسر ( 9419611173) میڈیا سینٹر کے نوڈل آفیسر مقررکئے گئے ہیں۔شبیر احمد میڈیا کوآردی نیٹر (9419007581 ) ، نذیر احمد رپورٹر ( 9419077784)، جہانگیر علی رپورٹر ( 8803000391)، روی کمار رپورٹر ( 9419254074)، ہرلین کور رپورٹر ( 08800228191) ،ہارون رشید شاہ رپورٹر(9906688339) اور اسحاق احمد رپورٹر (990658456) میڈیا سینٹر میں مذکورہ افسروں کی معاونت کریں گے۔میڈیا سے وابستہ افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ کوئی بھی جانکاری حاصل کرنے کےلئے ان فون نمبرات پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔ناظم اطلاعات ڈاکٹر ارون کمار منہاس نے میڈیا سینٹر کا دورہ کر کے وہاں کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔