سرینگر// نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال نے پارٹی ہیڈکوارٹر پر عوامی وفود اور پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں کیساتھ تبادلہ خیالات کرتے ہوئے کہاکہپی ڈی پی اور بھاجپا اتحاد جموں وکشمیر کی شناخت ختم کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور دفعہ370کا تہیہ تیغ کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں جبکہ قلم دوات جماعت کے خودساختہ لیڈران اقتدار کی حوس میں کشمیر دشمنوں کے خاکوں میں رنگ بھرنے میں کوئی بھی قباحت نہیں سمجھ رہے ہیں، کبھی سینک کالنیوں اور کبھی پنڈت کالنیوں کے قیام کی کوششیں کی جاتی ہیں ، کبھی شرناتھیوں کو مستقلی باشندگی اور سکولوں میں سٹیٹ سبجیکٹ فراہم کرنے کے منصوبے بنائے جاتے ہیں اور اب جی ایس ٹی کے ذریعے ریاست کی اقتصادی خودمختاری پر کاری ضرب لگا کر خصوصی پوزیشن پر ایک اور وار کرنے کا ارادے ظاہر کئے جارہے ہیں۔ ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ریاست دشمن اقدامات اور منصوبوں سے یہاں کے حالات خراب کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس جماعت کی لیڈر شپ اپوزیشن میں مگرمچھ کے آنسو بہاتی پھر رہی تھی اُس جماعت کو بھاجپا کے ساتھ اتحاد اور کشمیریوں پر ڈھائے گئے بدترین مظالم کا حساب دینا ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے سامنے پی ڈی پی کی حقیقت بالکل عیاں ہوگئی ہے۔ اس جماعت کے لیڈران نے بھاجپا کو خوش کرنے کیلئے عوام کو فراموش کر رکھا ہے۔ ڈاکٹر کمال نے مرکز کو خبر دار کیا کہ جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کے ساتھ کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ سے گریز کرے اور ساتھ ہی ہٹ دھرمی اور انا کا راستہ ترک کیا جائے اور افہام و تفہیم کا راستہ اختیار کرکے مذاکرات کو ترجیح دی جائے۔ڈاکٹر کمال نے کہا کہ ہماری جماعت نے بار بار دہراےا کہ مضبوط پاکستان اور مضبوط ہندوستان برصغےر مےں قےام امن کے بحالی کی ضمانت ہے اور مسئلہ کشمےر کے دےر پا حل سے ہی ہندوستان اور پاکستان کے درمےان خوشگوار تعلقات ممکن ہوسکتے ہے۔ انہوں نے کہا کہ نےشنل کانفرنس ہی وہ واحد سےاسی اور عوامی نمائندہ جماعت ہے جس نے ہر مشکل موڑ پر لوگوں کی صحےح ترجمانی کی ہے۔