Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صنعت، تجارت و مالیات

جی ایس ٹی کا اطلاق:کشمیر کی دستکاری صنعت سال1865کی دہلیز پر پہنچ گئی،گھریلو صنعت کے تابوت میں آخری کیل

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 31, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
سرینگر// جی ایس ٹی کے اطلاق سے کشمیر کی دستکاری صنعت  1865کی صورتحال کی دہلیز پر پہنچنے کا اندیشہ ہے کیونکہ جہاںگھریلو سطح پر تیارکردہ بیشتر اشیاء ایسی ہیں جن پر 28فیصدتک ٹیکس نافذ ہوسکتا ہے، وہیں دستکاروں کو اپنی محنت کی کمائی پر بھی ٹیکس ادا کرنا ہوگاجو موجودہ جمہوری نظام میں ایک طرح کی برائی سمجھی جاتی ہے ۔ ادھر محکمہ ہنڈی کرافٹس کے اعلیٰ افسران کا کہنا ہے کہ جی ایس ٹی کشمیر کی گھریلو صنعت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے ساتھ ملاقات کر کے ریاست میں تیار کئے جانے والے کئی اشیاء اور مصنوعات پر ٹیکس کے استثنیٰ کو جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے اس سلسلے میں خصوصی طور اخروٹ اور بادام(بشمول گِری اور دیگر منسلک اشیاء)، مقامی دستکاری اشیاء، لکڑی کی مصنوعات، وِلو اینڈ وِکر انڈسٹری، مقامی سپورٹس اشیاء کی صنعت اور زعفران کو مستثنیٰ رکھنے کی مانگ کی۔ ریاست میں جی ایس ٹی کے اطلاق سے سمال اینڈ میڈیم سائز انڈسٹریز، کشمیر کی گھریلو دست کاریاں اور کشمیر میں تجارتی شعبہ بری طرح متاثر ہونے کا قوی احتمال ہے۔ جے سی سی ممبر شکیل قلندر نے بات کرتے ہوئے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ’’کشمیر کی گھریلو صنعتوں میں کام کرنے والے لوگوں کی محنت سے تیار ہونے والی چیزوں کشمیر ی شال، قالین، پیرماشی اوردیگر چیزوںپر ٹیکس کا عمل بہت پرانے زمانے میں تھا‘‘۔انہوں نے کہا’’  1865تک مزدوری کرنے والے لوگوں کی کمائی پر ٹیکس عائد ہوتا تھا جس کیلئے مہاراجہ نے راج کاک دھر کو شالبافوں اور دیگر ہنرمند افراد سے ٹیکس حاصل کرنے کیلئے تعینات کیا تھا۔ انہوں نے کہا ’’ شالبافوں نے اسی ٹیکس  نظام کے خلاف  1865میں مہم چلائی جس دوران 28شالبافوں نے اپنی جانیں گنوائیں۔ شکیل قلندر نے کہا ’’ کشمیر میں بیشتر لوگ ان پڑھ تھے اور اسی لئے اس واقعہ کی تشہر نہیں ہوپائی مگر اس کے 21سال بعد سال 1886میں یورپ میں اسی طرح کا ایک واقعہ پیش آیا اور اسکی تشہیر دنیا میں ہوئی اور یکم مئی کو ہر سال یوم مزدور کے طور پر منایا جانے لگا۔ انہوں نے کہا کہ 1947میں بھارت میں جمہوری نظام کے قیام کے بعدمزدوری پر ٹیکس عائد کرنے کو ایک گناہ سمجھا جاتا تھا اور محنت مزدوری کے کاموں مثلاًروزانہ اجرت پر کام کرنے والے کسانوں، ہنرمندوں اور دیگر محنت کشوں کی کمائی پر کوئی ٹیکس عائد نہیں ہوتا تھا۔ شکیل قلندر نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں جی ایس ٹی کے اطلاق سے محنت مزدوری پر ٹیکس عائد کرنے کا سلسلہ پھر سے شروع ہوجائے گا اور کشمیر کے ہنرمند اور محنت کش افراد کیلئے صورتحال پھر سے  1865کی ہوجائے گی کیونکہ کشمیر کی گھریلو صنعت میں زیادہ حصہ مزدوروںاور ہنر مند کا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قالین بافی، شالبافی اوردیگر گھریلوصنعتوں میں کوئی بھی چیز تیارکرنے کیلئے خام مال صرف 10فیصد سے 15فیصد صرف ہوتا ہے جبکہ باقی  ہنرمندوں کی مزدوری کی قیمت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قالین ، شال اور دیگر گھریلو صنعتوں سے جڑے ہنرمندوں کی طرف سے بنائی گئی چیزوں پر 28فیصد تک جی ایس ٹی نافذ ہوگا۔  انہوں نے کہا کہ مزدوروں اور ہنرمندوں کی محنت کی کمائی پر جی ایس ٹی کا اطلاق کشمیری ہنرمندوں کو 1865کی صورتحال تک پہنچا دے گا اور یہ کشمیر کی گھریلو صنعت کو تباہی کے دہانے پر لیکر جائے گا۔ محکمہ ہنڈی کرافٹس کے ڈپٹی ڈائریکٹر مشتاق احمد شاہ نے بتایا ’’کشمیر کی گھریلو دستکاریوں کی تابوت پر جی ایس ٹی آخری کیل ثابت ہوگا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ جی ایس ٹی کا اطلاق جان لیوا ہے اور اسلئے ہم نے حکومت کو پہلے ہی باخبر کردیا ہے کہ کشمیر کی گھریلو دستکاریوں سے جڑے افراد کو جی ایس ٹی سے 100فیصد مشتثنیٰ رکھا جائے کیونکہ یہ دستکاریاں ویٹ ٹیکس نظام کے دوران بھی ٹیکس سے مشتثنیٰ تھیں‘‘۔مشتاق احمد شاہ نے بتایا کہ ہنرمندوں اور کاریگروں کی طرف سے بنائی گئی کسی بھی چیز کا سارا خرچہ ہنرمند اور کاریگر کو ہی برداشت کرنا ہوتا ہے۔ 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پولیس نے اندھے قتل کا معاملہ24 گھنٹوں میں حل کرلیا | شوہر نے بیوی کے ناجائز تعلقات کا بدلہ لینے کیلئے مل کر قتل کیا
خطہ چناب
کشتواڑ کے جنگلات میں تیسرے روز بھی ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری ڈرون اور سونگھنے والے کتوں کی مدد سے محاصرے کو مزید مضبوط کیا گیا : پولیس
خطہ چناب
کتاب۔’’فضلائے جموں و کشمیر کی تصنیفی خدمات‘‘ تبصرہ
کالم
ڈاکٹر شادؔاب ذکی کی ’’ثنائے ربّ کریم‘‘ تبصرہ
کالم

Related

صنعت، تجارت و مالیات

ہلکے ، پتلے اوربے مثال پائیداری انڈیا کا Reno14 سیریز کا آغازOPPO

July 4, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

چہرے کی خوبصورتی اور تندرستی ریلائنس ریٹیل کیFACEGYMمیں سرمایہ کاری

July 4, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

جے اینڈ کے بینک کی‘یووا اُڑان‘ مہم شروع ۔137000 کاروباری اداروں کا قیام

July 4, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

۔45,589 چھتوں پر سولر پلانٹس کی تنصیب ۔3400 میگاواٹ شمسی توانائی کی پیداوار کی گنجائش

July 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?