سرینگر//وزیر خزانہ ڈاکٹر حسیب درابو 29 جون 2017 کو ٹی وی چینل ڈی ڈی کاشر کے پروگرام ” ہیلو ڈی ڈی “ میں شام 8 بجے سے 9 بجے تک اشیاءوخدمات ٹیکس ( جی ایس ٹی ) کے تعلق سے عوام کے استفسارات کا جواب دیں گے ۔ اس سلسلے میں خواہشمند افراد رات 8 بجے سے 9 بجے تک فون نمبرات 0194-2481813 اور 0194-2481832 پر سوالات پوچھ سکتے ہیں ۔ سوالات کو [email protected] پر بھی بھیجا جا سکتا ہے ۔ پروگرام کی لائیو سٹریمنگ یو ٹیوب پر بھی دستیاب ہو گی ۔