سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر کے دفتر میں جی ایس ٹی پر جانکاری اورورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔ایڈیشنل کمشنر کشمیر ،ایڈیشنل کمشنر کمرشل ٹیکسز ،ڈپٹی کمشنر سرینگر ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرینگر اور ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران اس موقعہ پر موجود تھے جب کہ دیگر ضلع ترقیاتی کمشنران ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ورکشاپ میں شامل ہوئے۔ایڈیشنل کمشنر کمر شل ٹیکسز نے بتایا کہ 15جولائی2017ء تک 71518جی ایس ٹی پروژنل آئی ڈیز تیار کئے گئے جن میں سے 30787کو سرگرم کیا گیا ۔انہوںنے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ 43.05فیصد ہدف حاصل کیا گیا ۔جب کہ باقی عمل جولائی 2017ء تک مکمل ہوگا ۔انہوں نے مزید کہا کہ لیہہ اور لداخ سمیت تمام اضلاع میں ٹیموں کو تعینات کیا جائے گا جو کہ جی ایس ٹی سے متعلق متعلقہ آفیسران کو جانکاری فراہم کریں گے ۔ورکشاپ کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنروں نے ایڈیشنل کمشنر کمرشل ٹیکسز کو مختلف تحفظات کے بارے میں بتایا۔ایڈیشنل کمشنر کمرشل ٹیکسز نے ان تحفظات کو غور سے سُنا ۔انہوںنے کہا کہ شرکا ٔ اورمتعلقین کو جی ایس ٹی کے بارے میں اطمینان بخش جانکاری فراہم کی جائے گی۔