نئی دہلی// یکم جولائی سے مجوزہ اشیا اور سروٹیکس (جی ایس ٹی) کے دوران برآمدکنندگان کو ہونے والی ممکنہ مشکلات سے نمٹنے کے لئے غیر ملکی تجارت ڈائریکٹوریٹ جنرل نے ایک سہولت سیل قائم کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد برآمدکنندگان کی مدد کے لئے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے ایک جی ایس ٹی سہولت سیل قائم کیا ہے جو تکنیکی مدد اور مشورہ دے گا ۔ اس سیل کے صدر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نکج کمار شریواستو ہوں گے جبکہ جوائنٹ ڈائریکٹر جنرل راکیش کمار اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کوشلندر پرتاپ سنگھ ان کی مدد کریں گے ۔ جی ایس ٹی اور غیر ملکی تجارت کی پالیسی سے متعلق کسی بھی معاملے میں برآمد کنندگا ان تینوں افسران سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل کے تمام علاقائی دفاتر میں بھی ایسے ہی سیل بنائے گئے ہیں۔ ان کے صدور متعلقہ علاقے کے سربراہ ہوں گے ۔ غیر ملکی تجارت کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کے ڈائریکٹر جنرل نے جی ایس ٹی کے نفاذ کے سلسلے میں حال میں برآمد کنندگان کی ایک میٹنگ بلائی۔ اس اجلاس میں ہندوستانی برآمدات فیڈریشن، تجارت اور صنعت کے نمائندوں نے حصہ لیا تھا۔ اس کے بعد اجلاس کے موضوع کو آمدنی محکمہ اور ج¸ ایس ٹ¸ این کے سامنے اٹھایا گیا تھا۔ ان میں زیادہ تر حل ہو چکا ہے ۔ اس سے پہلے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے ہندوستانی برآمدات فیڈریشن کے تعاون سے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا تھا۔ اس میں برآمدکنندگان کو جی ایس ٹی کے عمل کی معلومات بہم پہنچائی گئی تھی۔ جی ایس ٹی میں برآمد کنندگان کے ٹیکس واپسی کے لئے سات دن طے کئے گئے ہیں۔ کامرس اینڈ انڈسٹری کی مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن نے بھی یقین دلایا کہ برآمدکنندگان کو ان کے ٹیکس کی واپسی مقررہ وقت کے اندر ہو جائے گی۔ اس سے پہلے انہوں نے کہا تھا کہ غیر ملکی تجارت کی پالیسی کے درمیانی جائزے کے دوران جی ایس ٹی کے مطابق تبدیلیاں کی جائیں گے اور برآمدکنندگان کو نقصان نہیں ہونے دیا جائے گا۔