کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے تمام کاروباری ادارے سنیچر وار کو جی ایس ٹی لاگو کرنے کے مسئلہ کو لیکر بند رہیں گے۔جامع مسجد کشتواڑ کے امام نے آج جمعہ نماز کے بعد اس بات کی تصدیق کی کہ ضلع کشتواڑ کے تمام کاروباری ادارے جی ایس ٹی قضیہ کو لیکر بند رہیں گے ۔اُنہوں نے لوگوں کو یہ بند مکمل طور سے کامیاب بنانے کے لئے پوری حمایت کرنے کو کہا ہے۔