Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

جی ایس ٹی قراداد کی منظوری ، اب اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ ہوگا

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 7, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
سرینگر//نیشنل کانفرنس نے ریاستی اسمبلی کی طرف سے غیر واضح، مشکوک اور عوام مخالف جی ایس ٹی قرارداد منظور کرنے کو جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کیساتھ واضح سمجھوتہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے ریاست کی اقتصادی خودمختاری مکمل طور پر سرینڈر کی گئی ، جس کی ضمانت آئین ہند میں ریاست کو حاصل تھی۔ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی صدارت میں منعقدہ پارٹی کے کور گروپ اجلاس میں اس بات مشاہدہ کیا گیا کہ اسمبلی کے ایوان میں وزیر خزانہ ڈاکٹر حسیب درابو کی طرف سے دفعہ370کو جموں وکشمیر کی تعمیر و ترقی میں بڑی رکاوٹ قرار دینے سے جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کیخلاف حکمران جماعت کے ناپاک عزائم اور سازشوں کی عکاسی ہوتی ہے۔ کور گروپ کا اجلاس ، جس میں کارگذار صدر عمر عبداللہ، جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، سینئر لیڈران و کور گروپ ممبران عبدالرحیم راتر، محمد شفیع اوڑی، چودھری محمد رمضان، محمد اکبر لون، میاں الطاف احمد، آغا سید روح اللہ مہدی اور صدر صوبہ جموں دیوندر سنگھ رانا نے شرکت کی، نے یہ بات باور کی کہ اب یہ بات بالکل صاف ہوگئی ہے کہ پی ڈی پی نے بھاجپا کے اُس نظریہ کو مکمل حمایت دے رکھی ہے ، جس کے تحت وہ دفعہ370کو مکمل طور پر ختم کرنا چاہتی ہے۔ کور گروپ نے پی ڈی پی بھاجپا اتحاد کو خبردار کیا کہ اس غلطی کے بھیانک اور خطرناک نتائج سامنے آئیں گے۔حکومت نے ’اتفاقِ رائے‘ پیدا کرنے کیلئے اسمبلی کا اجلاس طلب کیا ، لیکن اجلاس کے دوسرے دن ہی اُس وقت یہ بات صاف ہوگئی کہ یہ اجلاس صرف عوام کیساتھ فریب اور دھوکہ کرنے کا ایک حربہ تھا ، جب جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کی حفاظت کی وضاحت کئے بغیر جی ایس ٹی کی قرارداد کو منظور کیا گیا۔ حکومت اس بات کی وضاحت کرنے سے قاصر رہی کہ جی ایس ٹی کے اطلاق سے جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کو کیسے بچایا جاسکتا ہے، جس کے بارے میں حکمران جماعت گذشتہ ایک ماہ سے دم بھر رہی تھی۔کور گروپ نے کہا کہ حکمران اتحاد نے اسمبلی میں اکثریت کا استعمال کرکے ریاستی عوام کے اُن جذبات اور احساسات کو روند ڈالا جو اس سنجیدہ اور نازک معاملے کے بارے میں پائے جارہے تھے۔کور گروپ نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ بھاجپا کے ریاستی صدر ست شرما نے اسمبلی کے ایوان میں جی ایس ٹی کے اطلاق کو ’’علیحدگی پسندوں کے منہ پر سب سے بڑا طمانچہ‘ قرار دیا، جو پی ڈی پی اور بھاجپا اتحاد کے اُن دعوئوں کے عین برعکس ہیں ، جن میں وہ ریاست میں جی ایس ٹی کے اطلاق کو محض ’ٹیکس معاملہ‘ قرار دیتے تھے اور یہ کہتے تھے کہ جی ایس ٹی کا سیاست اور ریاست کی شناخت کے ساتھ کچھ لینا دینا نہیں۔کور گروپ میں یہ بات واضح کی گئی کہ سیلف رول کو بالائے طاق رکھ کر عوام کی ساتھ دھوکہ دہی کرکے پی ڈی پی کی اصلیت اور کھوکھلاپن ایک بار پھر بے نقاب ہوکر رہ گیا ہے۔اجلاس میں اس بات کے عزم کو دہرایا گیا کہ نیشنل کانفرنس ریاست کے لوگوں کے احساسات اور جذبات کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور یہ جماعت ہمیشہ ’جموں وکشمیر کے تصور‘ کے اپنے اصول پر قائم و دائم رہے گی ، وہی اصول جو اس جماعت کے بانی نے مرتب کئے ہیں اور یہ جماعت اس مقصد کی خاطر کسی بھی حد تک جاسکتی ہے۔کور گروپ میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل کانفرنس کے ممبرانِ قانون سازیہ حکومت کی طرف سے جموں وکشمیر کے لوگوں کے احساسات اور جذبات کیساتھ کھلواڑ کرنے اور ریاست کی خصوصی پوزیشن کو ختم کرنے کیخلاف بطور احتجاج اسمبلی کے باقی ماندہ اجلاس کا بائیکاٹ کریں گے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اُردو خبرنامہ || دن کی اہم ترین خبریں || 19 جولائی 2025 || کشمیر عظمی
ملٹی میڈیا
پاکستان کو سندھ طاس معاہدے کی روک تھام کا سامنا کرنا پڑے گا،خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہہ سکتا: منوج سنہا
تازہ ترین
آپریشن سندور کے دوران تینوں افواج کے درمیان شاندار تال میل رہا
برصغیر
حریت غیر متعلق ہو چکی، کشمیریوں کو آگے بڑھنا ہوگا اور بھارت میں اپنا مقام تلاش کرنا ہوگا: بلال غنی لون
تازہ ترین

Related

صفحہ اول

سکولوں میں سوچھتاکہاں؟ ۔26.6فیصد میں لڑکیوں کیلئے بیت الخلاء نہیں ،6فیصد میں بند

July 18, 2025
صفحہ اول

شہر میں دست،قے اور پیٹ درد میں مبتلا 60فیصد مریضوں میں انفیکشن کی نشاندہی جون اور جولائی میں مضر صحت پانی پینے سے اضافہ ریکارڈ:میڈیکل سپر انٹنڈنٹ

July 18, 2025
صفحہ اول

ٹی آر ایف امریکہ نے عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دی

July 18, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترینصفحہ اول

امریکہ نے پہلگام حملے کے ذمہ دار ’دی ریزسٹنس فرنٹ‘ کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دیا

July 18, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?