سرینگر// ٹیکس کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے ایک ریکارڈ کامیابی حاصل کرتے ہوئے، جی ایس ٹی انفورسمنٹ ٹیم جنوبی کشمیر نے جاری مالی سال 2024-2025 کے دوران ٹیکس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 2.62 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے ہیں۔یہ بتانا ضروری ہے کہ جرمانے جی ایس ٹی قانون اور قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سامان کی نقل و حمل میں غلطی کرنے والے تاجروں سے وصول کیے گئے ہیں۔ٹیکس کے نفاذ میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں آج تک 26 فیصد اضافہ ہوا ہے۔گزشتہ مالی سال کے مقابلے پہلی، دوسری اور تیسری سہ ماہی کے دوران 46%، 18% اور 25% کی نمو کے ساتھ نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اپریل، جولائی اور اکتوبر 2024 میں بالترتیب 182%، 113% اور 28% کی نمو دیکھی گئی۔کمشنر اسٹیٹ ٹیکس پی کے بھٹ کی نگرانی میں منعقد کی گئی انفورسمنٹ مہم کی قیادت ڈپٹی کمشنر اسٹیٹ ٹیکس انفورسمنٹ جنوبی کشمیر وسیم راجہ نے کی۔ڈپٹی کمشنر اسٹیٹ ٹیکس انفورسمنٹ جنوبی کشمیر نے کہاکہ مستقبل میں ٹیکس کی خلاف ورزیوں کے خلاف مہم کو مزید تیز کیا جائے گا تاکہ مزید روک تھام کی جاسکے۔جنوبی کشمیر کے چار اضلاع میں چوبیس گھنٹے نافذ کرنے والی سرگرمیوں میں دو لاکھ سے زیادہ ای وے بلوں کی تصدیق کی گئی جو کہ اپریل سے نومبر کے دوران پچھلے مالی سال 2023-2024 کے مقابلے میں 45 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتی ہے۔