Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

جی ایس ٹی اور دفعہ370پر گیلانی کا بیان

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 4, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
سرینگر//ریاست میں جی ایس ٹی کے اطلاق سے متعلق حریت (گ) چیئرمین سید علی گیلانی کے بیان کو گمراہ کن ،بے بنیاد اور صداقت سے بعید قرار دیتے ہوئے نیشنل کانفرنس نے کہا کہ موصوف حسب عادت ریاست کی تاریخ کو توڑ مروڑ کر پیش کرکے جی ایس ٹی کے اطلاق کے نازک موڑ پر پی ڈی پی کی مدد کیلئے آگے آئے ہیں۔نیشنل کانفرنس جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، سینئر لیڈران عبدالرحیم راتھر، چودھری محمد رمضان، صدرِ صوبہ کشمیر ناصر اسلم وانی ، صدرِ صوبہ جموں دیوندر سنگھ رانا، میاں الطاف احمد ، محمد اکبر لون اور مبارک گل نے ایک مشترکہ بیان کہا کہ ریاست کی خودمختاری کی رکھوالی کیلئے نیشنل کانفرنس کو گیلانی کی نصیحت کی ضرورت نہیں، کیونکہ نیشنل کانفرنس کو ہی دفعہ370اور خصوصی پوزیشن کے قیام کا طرہ امتیاز حاصل رہا ہے۔ گیلانی اس بات سے بخوبی واقف ہے کہ نیشنل کانفرنس نے 1949سے لیکر 1953تک خصوصی پوزیشن کو کوئی بھی نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی ۔1953میں غیر آئینی اور غیر جمہوری طور پرمرحوم شیخ محمد عبداللہ کی برطرفی اور گرفتاری سے ہی دفعہ370کو کھوکھلا کرنے کی راہ کھل گئی اورمتواتر حکومتوں نے 1975تک دفعہ370کو کمزور سے کمزور تر کیا اور اس دوران شیخ محمد عبداللہ اور نیشنل کانفرنس کی لیڈرشپ قید و بند کی صعوبتیں جھیل رہے تھے۔اس کے بعد 1977میں نیشنل کانفرنس نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی، جب گیلانی بھی ممبر اسمبلی بنے، اور موصوف بھی اس بات کے گواہ ہیں کہ نیشنل کانفرنس نے اس کے بعد کبھی بھی ریاست کی خصوصی پوزیشن کیساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ گیلانی کی طرف سے نیشنل کانفرنس پردفعہ370کو کھوکھلا بنانے کا الزام حقائق سے بعید اور سفید جھوٹ کے مترادف ہے۔ موصوف کا یہ بیان جموں وکشمیر کے لوگوں میں جی ایس ٹی سے متعلق پائے جارہے خدشات سے توجہ ہٹا کر برسراقتدار جماعت پی ڈی پی کو جی ایس ٹی کے اطلاق کیلئے محفوظ راہ داری دینے کی مذموم کوشش ہے، جو حکومت جموں وکشمیر کے عوام کے احساسات اور جذبات کو روند کر نئی دلی کو خوش کرنے کیلئے یہ قانون لاگو کرنے کیلئے بے چین ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ گیلانی حسب عادت پھر ایک بار غیر معروف پی ڈی پی بھاجپا حکومت کے بچائو کیلئے آخری حربے کے بطور سامنے آئے ہیں ۔ اور اس مقصد کی خاطر گیلانی کی طرف سے تاریخ کو مسخ کرنا انتہائی افسوسناک ہے، جسے بے نقاب کرنا ضروری بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو اتنا بھی سادہ لوح نہیں سمجھنا چاہئے کہ وہ ایسے گمراہ کن اور بے بنیاد بیانات پر یقین کریں گے جو ایک مخصوصی سیاسی جماعت کو فائدہ پہنچانے کیلئے دیئے گئے ہوں۔ اپنے لوگوں کے ساتھ ایماندار اور صاف گو رہنا نیشنل کانفرنس کا اصول رہا ہے اور ہم نے ایسے افراد کو کبھی بھی قبول نہیں کیا جو پی ڈی پی کی مدد کیلئے سچائی کو گھلا گھونٹے کے عادی بن گئے ہیں۔ لیڈران نے کہا کہ موجودہ ہیت میں جی ایس ٹی کا نفاذ ریاست کی خصوصی پوزیشن کے منافی ہے اور مستقبل میں اس کے سنگین نتائج برآمد ہونگے اور نیشنل کانفرنس کسی کو بھی ، بشمول گیلانی، لوگوں کو گمراہ کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ تمام فریقین کو پی ڈی پی بھاجپا حکومت اور خصوصی پوزیشن کیخلاف اُن کے ناپاک عزائم کیخلاف آواز اٹھانے کا حق ہے اور ریاست کی خصوصی پوزیشن کے دفاع کیلئے کسی کو گیلانی کی لائسنس کی ضرورت نہیں۔دریں اثناء جی ایس ٹی کے اطلاق سے متعلق ریاستی اسمبلی کے اجلاس سے ایک روز قبل نیشنل کانفرنس کور گروپ کا اجلاس ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں جی ایس ٹی کے اطلاق کیلئے  اسمبلی اجلاس کے بارے میں تبادلہ خیالات کیا گیا۔ اڑھائی گھنٹے کی میٹنگ میں اس قانون کے نفاذ سے متعلق حکومتی رویہ کو غیردانشمندانہ قرار دیتے ہوئے شرکا نے کہا کہ ایک طرف قانون کے اطلاق کیلئے اسمبلی میں بحث کرانے کی باتیں کی جارہی ہیں جبکہ دوسری طرف سینئر وزراء اسمبلی سے منظوری ملنے سے پہلے ہی اس بات کا دعویٰ کرتے ہیں کہ قانون نافذ ہوکر رہے گا۔ شرکا نے کہا کہ قانون کے اطلاق سے جموں وکشمیر کی مالی خودمختاری اور دفعہ370کو پہنچنے والے شدید دھچکے کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہاکہ جی ایس ٹی کے اطلاق سے ہماری ریاست کو پہنچنے والے نقصان کے بارے میں عوام کو جانکاری دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ ریاست میں جی ایس ٹی کا اطلاق ہمیں حاصل خصوصی مراعات کیلئے سم قاتل ہوگا۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کپواڑہ میں آتشزدگی، دو منزلہ مکان خاکستر
تازہ ترین
ضلع میں ورثے کے تمام مقامات کی تاریخی شان کو بحال کیا جائے گا: ضلع مجسٹریٹ سری نگر
تازہ ترین
کرائم برانچ کشمیر کی جانب سے سرینگر اور بڈگام کے مختلف مقامات پر چھاپے
تازہ ترین
وزیر اعلیٰ کے ساتھ تعلقات خوشگوار، کاموں کی تقسیم واضح، رابطے جاری ہیں:ایل جی منوج سنہا
تازہ ترین

Related

تازہ ترینصفحہ اول

شدید بارشوں کے باعث امرناتھ یاترا ایک روز کے لیے معطل

July 17, 2025
صفحہ اول

جموں و کشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی کانگریس کا وزیر اعظم کو مکتوب

July 16, 2025
صفحہ اول

ریاستی درجہ مناسب وقت پر وزیر اعظم پر بھروسہ کرنا چاہیے :جتیندر سنگھ

July 16, 2025
صفحہ اول

سپریم کورٹ کی ہدایت بہت پہلے گزر چکی ریاستی حیثیت جلدبحال کی جائے:وزیر اعلیٰ

July 16, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?