Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

جی ایس ٹی اطلاق: آئینی واقتصادی ماہرین کیساتھ مشاورت کے بعدآئندہ لائحہ عمل طے کیاجائیگا:کارڈی نیشن کمیٹی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 9, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
سرینگر//’’ جی ایس ٹی سے متعلق حکومتی اقدامات کو زیرجائزہ معاملہ‘‘ قراردیتے ہوئے کاروباری انجمنوں اورسیول سوسائٹی کے مشترکہ پلیٹ فارم جموں کشمیرکارڈی نیشن کمیٹی نے واضح کیاکہ آئینی واقتصادی ماہرین کیساتھ مشاورت کے بعدآئندہ لائحہ عمل طے کیاجائیگا۔جے کے سی سی کے سینئر لیڈر اور کشمیر اکنامک الائنس کے چیئرمین حاجی محمدیاسین خان نے کہاکہ ہم مل بیٹھ کراسبات کاجائزہ لیں گے کہ آیاواقعی خصوصی پوزیشن اورمالی خودمختاری کوتحفظ دیاگیاہے کہ نہیں ۔انہوں نے کہاکہ جے کے سی سی نے فیصلہ لیاہے کہ ریاست میں جی ایس ٹی لاگوکئے جانے کے فیصلے کے بارے میں آئینی اوراقتصادی ماہرین کی رائے لی جائے تاکہ اصل تصویرسامنے آسکے ۔راشٹرپتی بھون نئی دہلی سے جمعہ کے روزجموں وکشمیر میں جی ایس ٹی لاگوکئے جانے سے متعلق صدارتی حکمنامہ جاری ہونے اوراسکے بعدریاستی اسمبلی کے دونوں ایوانوں میں اسٹیٹ جی ایس ٹی بل کوزبانی ووٹنگ سے منظورکئے جانے کے بعد7اور8جولائی کی درمیانی شب رات کے ٹھیک12بجے سے جموں وکشمیرمیں بھی ایک ملک-ایک ٹیکس کے تحت جی ایس ٹی لاگوہوگیاتاہم جمعہ کے روزوزیرخزانہ ڈاکٹرحسیب درابوکی جانب سے اسمبلی میں دئیے گئے بیان کہ اسٹیٹ جی ایس ٹی لاگوکئے جانے سے متعلق صدارتی حکمنامہ میں آئین ہندکی دفعہ370کے تحت ریاست کوحاصل خصوصی پوزیشن اور سیکشن 5 کے تحت قانون سازی ومالی خودمختاری کے تحفظ کی تحریری ضمانت دی گئی ہے ۔خیال رہے پورے ہندوستان میں یکم جولائی 2017 کوبیک وقت نئی ٹیکس اصلاحات سے متعلق جی ایس ٹی قانون لاگوہوگیاتھالیکن جموں وکشمیر میں نئی ٹیکس اصلاحات سے متعلق کچھ آئینی واقتصادی تحفظات ہونے کی بناء پرا س مرکزی قانون کو لاگو کرنے میں ایک ہفتہ لگا۔اُدھرریاستی سرکارکی جانب سے گزشتہ شب سے ریاست میں اسٹیٹ جی ایس ٹی لاگوکئے جانے کے فیصلے پرابھی کاروباری انجمنوں اورسیول سوسائٹی کے مشترکہ پلیٹ فارم جموں کشمیرکارڈی نیشن کمیٹی کے لیڈران کوئی حتمی رائے قائم نہیں کرسکیں ہیں اورانہوں نے اطلاق جی ایس ٹی سے متعلق ریاستی سرکارکے اقدامات کاجائزہ لینے کا فیصلہ لیاہے ۔مذکورہ کارڈی نیشن کمیٹی کے ایک سینئرلیڈراورکشمیراکنامک الائنس کے چیئرمین حاجی محمدیاسین خان جودیگرکچھ ٹریڈلیڈران اورسیول سوسائٹی ممبران کی طرح خانہ نظر بندہیں ،نے فون پربتایاکہ ابھی ہم سرکارکے اقدامات اوربقول سرکارصدارتی حکمنامہ میں خصوصی پوزیشن اورمالی خودمختاری کے تحفظ کے حوالے سے دی گئی ضمانت کاجائزہ لے رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ابھی جی ایس ٹی کوموجودہ ہیت میں لاگوکئے جانے مثبت یامنفی اثرات کے بارے میں کچھ کہناقبل ازوقت ہوگاکیونکہ ابھی تک ہم پوری تفصیلات نہیں لے پائے ہیں ۔حاجی محمد یاسین خان کاکہناتھاکہ جی ایس ٹی کے کئی پہلوہیں ،جن میں فی الوقت آئینی پوزیشن اورمالی خودمختاری اہم ترین ہے ۔انہوں نے کہاکہ جے کے سی سی نے فیصلہ لیاہے کہ ریاست میں جی ایس ٹی لاگوکئے جانے کے فیصلے کے بارے میں آئینی اوراقتصادی ماہرین کی رائے لی جائے تاکہ اصل تصویرسامنے آسکے ۔ کشمیر اکنامک الائنس کے چیئرمین نے کہاکہ  ماہرین کی رائے لینے کے بعدجے کے سی سی ممبران کی میٹنگ منعقدہوگی جس میں جی ایس ٹی کے حوالے سے موقف اورآئندہ لائحہ عمل کاتعین کیاجائیگا۔ادھرجے کے سی سی کے دیگرکچھ ممبران نے کہاکہ صدارتی حکمنامہ کاباریک بینی کیساتھ تجزیہ کرنے کے بعدہی یہ مخلوط سرکارکی نیت کاصحیح اندازہ لگایاجاسکتاہے ۔کشمیرٹریڈرس فیڈریشن کے سابق صدرمحمدصادق بقال نے کہاکہ سرکارکے ان دعوئوں کہ صدارتی حکمنامہ کے تحت ریاست کی خصوصی پوزیشن اورمالی خودمختاری کے تحفظ کی ضمانت دی گئی ہے ،کاجائزہ لینے کی ضرورت ہے ۔ کشمیرٹریڈرس فیڈریشن کے صدربشیراحمدراتھر نے بھی اسی طرح کی رائے ظاہرکرتے ہوئے واضح کیاکہ جی ایس ٹی سے متعلق اصل تصویر صاف ہونے کے بعدہی یہ بتایاجاسکتاہے کہ آیاریاست کی خصوصی پوزیشن اورمالی خودمختاری کے تحفظ کویقینی بنایاگیاہے کہ نہیں ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شمالی کمان سربراہ کا ڈوڈہ ، رام بن اور کشتواڑ کا دورہ سیکورٹی اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ، فوجی اہلکاروں کی حوصلہ افزائی
جموں
اپنی دیرینہ مانگوں کے حل کا مطالبہ لیکر صوبہ جموں کے صفائی کرمچاری پیدل مارچ پر سرینگر کی طرف روانہ
خطہ چناب
زون رام بن اور بٹوت کو چھوڑ کر رام بن ضلع میں تعلیمی ادارے بند رہے
خطہ چناب
ڈوڈہ ضلع میں تیسرے روز بھی شدید بارشیں | ندی نالوں میں طغیانی، رابطہ سڑکیں زیر آب،ایڈوائزری جاری
خطہ چناب

Related

کشمیر

کشمیر میں جدید ذبح خانوں کی تعمیر کا خواب 45سال بعد بھی شرمندۂ تعبیر نہ ہوسکا پرانے ذبح خانے بھی بند ، کئی پر غیر قانونی قبضہ، کئی بار رقومات صرف کرکے منصوبہ ترک کرنا پڑا

July 23, 2025
کشمیر

ہائیڈرو پاور پالیسی 2025 پر غور و خوض وزیر اعلیٰ کا4پاور پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل اور پیشرفت کا جائزہ

July 23, 2025
کشمیر

شمسی توانائی سکیم کا نفاذ محکمہ بجلی کے ملازمین پر کرنیکا حکم محکمہ کی طرف سے سرکیولر جاری، عملے کو فوری آن لائن رجسٹریشن کرنے کی ہدایت

July 23, 2025
کشمیر

بانڈی پورہ میں پولیس کی کارروائی تین مشتبہ ملی ٹینٹ معاونین گرفتار

July 23, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?