سمت بھارگو
راجوری//سیکورٹی کے منظر نامے اور فورسز کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے اپنے فیلڈ وزٹس کو جاری رکھتے ہوئے جنرل آفیسر ان کمانڈنگ وائٹ نائٹ کور، لیفٹیننٹ جنرل نوین سچدیوا نے جے کے کے راجوری ضلع کے کالاکوٹ کے اندرونی علاقے کا دورہ کیا۔ان کے ساتھ جنرل آفیسر ان کمانڈنگ کاؤنٹر انسرجنسی فورس (رومیو) میجر جنرل منیش گپتا بھی تھے۔دورے کے دوران جی او سی وائٹ نائٹ کور نے جی او سی سی آئی ایف (رومیو) کے ساتھ راجوری سیکٹر کے کالاکوٹ علاقے کا دورہ کیا جو کہ پسماندہ علاقہ ہے اور اس نے انکاؤنٹر سمیت عسکریت پسندی کے خلاف کارروائیوں کا ایک سلسلہ بھی دیکھا۔دورے کے دوران، حکام نے بتایا، جی او سی نے سیکورٹی کی صورتحال کے ساتھ ساتھ فیلڈ فورسز کی آپریشنل تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔فوج نے مزید کہا کہ جی او سی نے خطے میں امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لئے تمام صفوں کے غیر متزلزل عزم اور لگن کو سراہا۔