عظمیٰ نیوز سروس
جموں//جنرل آفیسر کمانڈنگ وائٹ نائٹ کور، لیفٹیننٹ جنرل پی کے مشرا نے جموں و کشمیر کے ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع میں سیکورٹی کے حالات کا جائزہ لیا۔ وائٹ نائٹ کور نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ جنرل آفیسر کمانڈنگ وائٹ نائٹ کورپس نے جی او سی سی آئی ایف (ڈی) کیساتھ جمعرات کو ڈوڈہ اور کشتواڑ میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل پی کے مشرا کو داخلی سلامتی کی صورتحال، خطرے کی تشخیص اور انسداد دہشت گردی آپریشنز کے لیے فورس کی تعیناتی پر بریفنگ دی گئی۔ پوسٹ میں کہا گیاکہ علاقے پر تسلط برقرار رکھنے، نگرانی کو بڑھانے اور ابھرتے ہوئے خطرات کے خلاف مربوط اور فعال ردعمل کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔