نئی دہلی// نائب ایڈمرل جی اشوک کمار نے آج بحریہ کے نائب سربراہ کا عہدہ سنبھال لیا۔ سینک اسکول امراوتی نگر کے سابق طالب علم اور نیشنل ڈیفنس اکیڈمی ی کھڑگواسلا کے کیڈٹ رہے وائس ایڈمرل کمار کو بحریہ کی ایگزیکٹیو برانچ میں یکم جولائی 1982 کو کمیشن ملا تھا۔ تین دہائی سے بھی طویل کریئر کے دوران انہوں نے عملہ اور کمان کی سطح پر مختلف اور مشکل عہدوں پر کام کیا ہے ۔ کوچی میں 1989 میں نیویگیشن اینڈ ڈائریکشن میں مہارت حاصل کرنے کے بعد انہوں نے بحریہ کے مختلف آبدوزوں-‘ویاس’،‘نیل گری’، ‘رن ویر ’اور ‘وکرانت’ میں نیویگیٹنگ آفیسر کے طور پر کام کیا۔وہ ‘آئی این ایس کلش’ اور‘ رن ویر’ کے کمانڈنگ افسر اور ‘آئی این ایس برہمپتر’ کے ایگزیکٹیو آفیسر بھی رہے ۔ فلیگ رینک حاصل کرنے کے بعد وہ فلیگ افسر ٹریننگ، جنوبی بحریہ کمان کے چیف آف اسٹاف اور مہاراشٹر اور گجرات کے فلیگ افسر جیسے اہم عہدوں پرفائز رہے ۔ وائس ایڈمرل بننے کے بعد وہ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے کمانڈنٹ اور بحریہ کے ڈپٹی چیف بھی رہے ۔یو این آئی