عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//سیکریٹری محکمہ زرعی پیدوار شبنم کاملی نے سول سیکرٹریٹ میں ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں سری نگر میں ’’ جی آئی مہااُتسو‘‘ کے انعقاد کے اِنتظامات کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے تمام متعلقہ افسروں سے جی آئی مہااُتسو کے اِنعقاد کے لئے جاری اقدامات کے بارے میں ایک مختصر جائزہ لیا۔ اُنہوں نے اُن پر زور دیا کہ جی آئی مہااُتسو کے کامیاب اِنعقاد کے لئے تمام ضروری سہولیات پہلے سے کی جانی چاہئیں۔
سیکرٹری موصوفہ نے متعلقہ افسران کو اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی کہ تمام لاجسٹک (تعمیراتی اور بنیادی ڈھانچہ) جیسے سٹالوں، سٹیج، سجاوٹ اور دیگر مطلوبہ سہولیات کے علاوہ دیگر ضروری اِنتظامات بھی اِس مقام پر دستیاب ہوں۔میٹنگ میں ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے کاریگروں کے لئے بورڈنگ، رہائش اور ٹرانسپورٹ جیسے اِنتظامات پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔