نئی دہلی// ملک کے 25 ویں وزیر خزانہ ارون جیٹلی جمعرات کو ملک کے 88 ویں بجٹ پیش کریں گے ۔ آزادی کے بعد سے اب تک مجموعی طور پر 87 عام اور عبوری بجٹ پیش کئے جاچکے ہیں ۔ آزادی کے بعد ساڑھے سات مہینے کے لئے پہلا عام بجٹ ملک کے پہلے وزیر خزانہ آرکے شنموکھم چیٹی نے 26 نومبر، 1947 کو پیش کیا تھا۔ یہ 15 اگست 1947 سے 31 مارچ 1948 تک کے لئے تھا۔ یہ بجٹ صرف 171.85 کروڑ روپے کا تھا ۔ اس میں قومی خسارہ 24.59 کروڑ روپے رکھنے کا ہدف رکھا گیا تھا۔ پہلے بجٹ کے وقت ہندوستان اور پاکستان کی کرنسی ایک ہی تھی۔ سال18 ۔ 2017 کا عام بجٹ کل 21،46،735 کروڑ روپے محصول اور 25،13،762 کروڑ روپے کی آمدنی تھا ۔ مالی خسارہ جی ڈی پی کا 3.2 فیصد، یعنی 5،46،532 کروڑ روپے اور محصول خسارہ 1.9 فیصد، یعنی 3،21،163 کروڑ روپے تھا۔ پہلے بجٹ فروری کے آخری دن اور شام میں پانچ بجے پیش کیا جاتا تھا ۔ یہ روایت 1999 تک جاری رہی۔ برطانوی دورکی روایت 2001 ء میں ٹوٹ گئی اور اٹل بہاری واجپئی حکومت میں اس وقت کے وزیر خزانہ یشونت سنہا نے صبح 11 بجے بجٹ پیش کیا تھا۔ نریندر مودی حکومت نے فروری کے آخر میں بجٹ پیش کرنے کی روایت کو توڑنے کے بعد اسے 2017 سے یکم فروری کو پیش کیا۔ اس کے پیچھے مقصد یہ تھا کہ یہ نئے مالی سال کے آغاز میں نافذ ہوسکتا ہے ۔ سال 18 ۔ 2017 سے عام بجٹ ریلوے بجٹ کو شامل کیا گیا تھا۔ ملک میں سب سے زیادہ بجٹ پیش کرنے کا اعزاز مسٹر مرارجی دیسائی کو ہے ۔ انہوں نے کل 10 بجٹ پیش کئے ہیں۔ اس کے بعد، مسٹر پی چدمبرم کو نو بجٹ اور پرنب مکھرجی کو آٹھ بجٹ پیش کرنے کا اعزاز ہے ۔ مسٹر مکھرجی پہلے مالیاتی وزیر تھے جو راجیہ سبھا کے رکن تھے ۔ یشونت سنہا، یشونت راؤ چوان اور سی ڈی دیش مکھ سات سات اور ٹی ٹی. کرشنمچاری اور منموہن سنگھ نے چھ چھ عام بجٹ پیش کیے ہیں۔ مسٹر جیٹلی ملک کے 25 ویں وزیر خزانہ ہیں جنہوں نے نریندر مودی کی حکومت کے پہلے بجٹ کو 10 جولائی، 2014 کو پیش کیا۔ یہ ان کا پانچواں بجٹ ہے ۔یو این آئی۔