بارہمولہ//شیری نا رواو بارہمولہ میں صارفین جیو مواصلاتی خدمات ناقص ہونے سے کافی پریشان ہیں جس کے نتیجے میں وہ سم کارڈ بدلنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ وہ جیو کی ناقص سروس سے تنگ آچکے ہیں کیونکہ مذکورہ کمپنی کی جو سروس ہے ،وہ نہ ہونے کے برابر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پر جیونیٹ ورک کی سگنل بہت کم ہے اور جب بھی علاقے میں بجلی سپلائی بند ہوجاتی ہے تو جیو سروس بھی بیٹھ جاتی ہے اوربجلی چلی جانے کے بعدجنریٹر بھی چالو نہیں کرتے ہیں جس سے صارفین پریشان ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر مذکورہ کمپنی نے علاقے میں سروس کو ٹھیک نہیں کیا تو وہ سم کارڈ تبدیل کریں گے ۔ صارفین نے جیو کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں فوری طورپر اپنی سروس کو ٹھیک کریں تاکہ صارفین کو مشکلات نہ کرنا پڑے۔