نئی دہلی//ریلائنس جیو نے اپنے صارفین کیلئے ڈیٹا کی ترسیل بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک جی بی یا1.50جی بی ڈیتا روزانہ پانے والے صارفین کو اب 500ایم بی اضافی ڈیٹا ملے گا ۔اس فیصلے کا اطلاق26جنوری سے ہوگا۔جیو نے اپنے 98پیک والے پلان کی ویلی ڈٹی14دن سے بڑھا کر 28دن کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔جیو ذرائع نے بتایا کہ کمپنی ہمیشہ اپنے صارفین کیلئے اضافی قدر فراہم کرتا رہے گا اور اب ایک جی بی یا ڈیڑھ جی بی پانے والے صارفین کو اضافی500جی بی ڈیٹا ملے گا ۔