عظمیٰ نیوز سروس
ممبئی//جیو بلیک راک بروکنگ پرائیویٹ لیمیٹڈ (جیوبلیک راک بروکنگ) کو ہندوستان میں بروکریج فرم کے طورپر کام کرنے کے لئے ، سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (ایس ای بی آئی) سے منظوری مل گئی ہے ۔جیوبلیک راک بروکنگ، ہندوستانی سرمایہ کاروں کے لیے سستی، شفاف اور ٹیکنالوجی پر مبنی عمل درآمد کی صلاحیت پیدا کرنا چاہتا ہے ۔ جیو بلیک راک بروکنگ جیو بلیک راک انوسٹمنٹ ایڈوائزرز پرائیویٹ لمیٹڈ کا مکمل ملکیتی ماتحت ادارہ ہے ۔حال ہی میں جیو بلیک راک اسیٹ مینجمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ اور جیوبلیک راک انویسٹمنٹ ایدوائزرز کو میوچل فنڈ مارکیٹ میں اترنے اور سرمایہ کاری مشیروں کے طور پر کام شروع کرنے کے لیے ریگولیٹری منظوریاں ملی تھیں۔ اب بروکنگ لائسنس کی وصولی کے ساتھ جیو بلیک راک جوائنٹ وینچر ہندوستان کے لوگوں کو سرمایہ کاری کے جامع حل فراہم کرسکے گا۔جیو بلیک راک انویسٹمنٹ ایڈوائزرز پرائیویٹ لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او مارک پلگریم، نے کہا: “ہم جیوبلیک راک بروکنگ کو سیبی کی منظوری ملنے سے بے حد خوش ہیں۔ اب ہم ہندوستان کو ‘محفوظ کرنے والوں کے ملک’ سے ‘سرمایہ کاروں کے ملک’ میں تبدیل کرنے میں مدد کر سکیں گے ۔ جیو بلیک راک انویسٹمنٹ ایڈوائزرزکے ساتھ، ہم خوردہ سرمایہ کاروں کو ذاتی مشورے فراہم کرنے کے قابل ہو جائیں گے ۔ بروکریج بزنس کے ساتھ، ہم سرمایہ کاروں کے لیے ایک ایگزیکیوشن پلیٹ فارم بھی لائیں گے ۔”