Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

جینے کی راہ دھوپ چھاؤں پھول کانٹے زندگی کا نام ہے

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 13, 2018 4:19 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
ہی ہم زندگی گزارنے اور جینے کی راہیں ڈھونڈنے کے لئے طرح طرح سے خیالات کی کھیتی میں بیج ڈال کر سوچ سے آ بیاری کرتے ہیں ۔ زمین کو ہموار کرنے کا عمل مستقبل کی اچھی فصل کی امید میں آنکھوں میں لہلاتے کھیت کا منظر بسا لیتے ہیں ۔ماضی بنجر اور سخت زمین کی طرح پہلی فصل کے بعد اپنے منطقی انجام کو پہنچ جاتا ہے ۔کوشش میں اگر کمی یا کوتاہی رہ گئی ہو تو اسے پورا کرنے کی حتی الوسع سعی کی جاتی ہے،مگر قدرتی آفات یا نا گہانی آفت سے ہونے والے نقصان کا ازالہ ممکن نہیں ہوتا ۔بیج سے پیدا ہونے والا پودا دو بار جینے کے لیے لڑتا ہے ۔ پہلے بیج سے اور پھر زمین سے نکلتے وقت ، اس کے بعد وہ حالات کے رحم و کرم پر چلا جاتا ہے ۔بارش کی کمی بیشی اور دھوپ چھاؤں میں بڑھنے اور پھلنے پھولنے میں محتاج دعا ہو جاتا ہے ، وہاں وہ کسی کو بہت زیادہ خوشی دیتا ہے تو کسی کو مایوسی ۔اسی طرح انسان بھی دو طرح سے جینے کی جنگ کرتا ہے ۔ پہلی بار ماں کی کوکھ تو دوسری بار زمین کی گود، پھر حالات اور ماحول اس کی نشوو نما میں تبدیلیوں کا باعث ہوتے ہیں ۔خوشیاں لہلہاتے کھیتوں کی طرح پروان چڑھتی ہیں ،دکھ تکلیفیں نا گہانی آفت سے تباہ حال فصل کا منظر پیش کرتی ہیں ۔ کوشش میں اگر کمی ہو تو حالات کی ذمہ داری قسمت پر ڈال دی جاتی ہےجو رو دھو کر شکوہ پر ختم ہوتا ہے ۔محنت کی آبیاری سے صبر و شکر کی فصل تیار ہوتی ہے،خیالات کی کھیتی میں شکوہ کی فصل کاٹی جاتی ہے ۔ہر نئی فصل کے بونے اور کاٹنے میں جو نتائج سامنے آتے ہیں ۔وہ کھیتی کے تیار کرنے کے مراحل میں اختیار کی جانے والی حکمت عملی پر منحصر ہوتے ہیں ۔انسانی معاشرہ ان ہی بنیادوں پر استوار ہوتا ہےجو اسے فراہم کی جاتی ہیں ۔محنت اور کوشش کے بغیر حاصل ہونے والے نتائج شکوہ و الزام پر منتج ہوتے ہیں ۔بنیاد رکھنے والے تو کوشش اور محنت سے گلشن کو مہکاتے ہیں ، اب پرانے پودوں پر انحصار کے بجائے نئی فصل کی آبیاری بھی ضروری ہوتی ہے ، مضبوط جڑیں وقت کے ساتھ ساتھ بوڑھی ہو کر کھوکھلی اور زمین سخت ہو جاتی ہے ۔ نئے پودوں کے لئے زمین ہر بار ہموار کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، تاکہ نئی جڑیں اپنے وجود کو سینچ سکیں ،جب نئے پودوں میں خود پنپنے کی صلاحیت نہ ہو تو شکوہ ان ہی پر رہ جاتا ہے ۔زندگی جینے اور گزارنے کے ڈھنگ میں محنت کے پھل سے صبر و شکرکریں تو شکوہ زبان پر نہیں آتا ،بلکہ فصل پروان چڑھتی ہے۔ کمزور پودے زندگی تو پالیتے ہیں ، مگر طوفانی حالات کے تھپیڑوں سے اپنے آپ کو نہیں بچا پاتے ۔بالٹی بھر دودھ پینے سے دیسی گھی اور مکھن کی توانائی حاصل نہیں ہوتی ۔پانی اپنا رنگ دکھاتا ہے اور انہیں بھی ساتھ بہا لے جاتا ہے ۔محنت توانائی کو پانی کی حجابت سے آزاد کر دیتی ہے ۔جب تک خود کواصولوں کا پابند نہ کیا جائے ، شکوے مسلسل کئے جاتے رہیں گے اور ان کا نشانہ محسن بنیں گے جو انفرادیت میں والدین اور اجتماعیت میں قائدین ہوتے ہیں ،جو آزادیاں دلاتے ہیں ،ایک کردار و گفتار میں تو ایک روح و افکار میں ۔دوسروں کی اُٹھی انگلی کو بندوق کی نالی سمجھنےوالے صرف’’ کوے ‘‘ہو سکتے ہیں کیونکہ رہزنی کرتے کرتے سب انہیں اپنے دشمن نظر آتے ہیں ،جب کہ وہ خود اپنے دشمن ہوتے ہیں ۔
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لداخ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ | شیوک روڈ پر پھنسے دو شہریوں کو بچا لیا گیا
جموں
کاہرہ کے جوڑا خورد گاؤں سے کمسن بچی کی لاش برآمد پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کی
خطہ چناب
سانبہ میں بی ایس ایف اہلکار کی حادثاتی موت
جموں
سکولوں کے نئے اوقات کاررام بن ۔ بانہال سیکٹر کے سکولوں کیلئے غیر موزوں میلوں کی پیدل مسافت کے بعد طالب علموں سے آن لائن کلاسز کی توقع زمینی صورتحال کے منافی
خطہ چناب

Related

گوشہ خواتین

مشکلات کے بعد ہی راحت ملتی ہے فکر و فہم

July 2, 2025
کالمگوشہ خواتین

ٹیکنالوجی کی دنیا اور خواتین رفتار ِ زمانہ

July 2, 2025
کالمگوشہ خواتین

نوجوانوں میں تخلیقی صلاحیتوں کا فقدان کیوں؟ فکر انگیز

July 2, 2025
گوشہ خواتین

! فیصلہ سازی۔ خدا کے فیصلے میں فاصلہ نہ رکھو فہم و فراست

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?