سرینگر//سرینگر کے صدر اسپتال سے لشکر کمانڈر نوید جٹ کے فرار ،اور وادی کے جیلوں میں نظر بند غیر ملکی عسکریت پسندوں کو جموں منتقل کرنے،کی نسبت سے جموں جیلوں کی سیکورٹی کا جائزہ لینے کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ جموں کے بعد سرینگر جیلوں میں بھی سلامتی اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ شہر کے’’ایس ایم ایچ ایس‘‘ اسپتال سے6فروری کو لشکر کمانڈر نوید عرف ابو حنظلہ کے شوٹ آوٹ کے دوران فرار ہونے، اور جنگجوئوں کی سیکورٹی سے متعلق خامیاں منظر عام پر آنے کے بعد حکومت نے جیلوں میں جہاں بڑے پیمانے پر سیکورٹی انتظامات میں اضافہ کیا ہے،وہی اس طرح کی صورتحال سے آئندہ بچنے کیلئے پولیس نے کچھ ایڈوزری بھی جاری کی۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات کی کمان سنبھالنے والے پولیس افسر دلباغ سنگھ نے جموں میں جیلوں کا معائنہ کرنے اور وہاں پر سیکورٹی کا جائزہ لینے کا بڑے پیمانے پر آغاز کیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات دلباغ سنگھ نے گزشتہ ایک ہفتے میں اپنی نئی تعیناتی کی کمان سنبھالنے کے بعد جموں کے3بڑے جیلوں کا دورہ کیا،اور وہاں پر سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ذرائع کے مطابق دلباغ سنگھ نے انتہائی حساس مانے جانے والے جیل کوٹ بلوال کے علاوہ کھٹوعہ جیل اور جمعہ کو ادھمپور جیل کا دورہ کیا،جس کے دوران وہاں پر موجود قیدیوں اور دیگر نظر بندوں کی سیکورٹی کیلئے اٹھائے گئے اقدمات کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوید عرف ابو حنظلہ کے فرار ہونے کے بعد پولیس انتظامیہ اور محکمہ جیل خانہ جات کو ئی بھی خطرہ موہ نہیں لینا چاہتی ہے،اور جنگجوئوں جن میں بیشتر کی تعداد غیر ملکی عسکریت پسندوں پر مشتملہے،کو جموں کے جیلوں میںمنتقل کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق غیر ملکی جنگجوئوں کو جموں جیلوں میں منتقل کرنے سے قبل سیکورٹی کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے،اور اس کی کمان ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات دلباغ سنگھ نے خود اپنی ہاتھوں میں لی ہے۔8فروری کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس(اس وقت انچارج آئی جی کشمیر) منیر خان نے پریس کانفرنس کے دوران واضح کیا تھا کہ غیر ملکی جنگجوئوں کو جموں منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے،جبکہ گزشتہ کئی ہفتوں سے7ایسے جنگجوئوں کو پہلے ہی جموں کے مخلتف جیلوں مین منتقل کیا جاچکا ہے۔ابو حنطلہ کے بارے میں بھی بتایا جاتاہے کہ وہ جموں کے جیل میں مقید تھا،اور عدالتی احکامات پر انہیں سرینگر منتقل کیا گیا تھا۔ ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات دلباغ سنگھ نے اس بات کی تصدیق کی کہ جموں کے جیلوں میں سیکورٹی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ دلباغ سنگھ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ انہوں نے پہلے جموں کے جیلوں سے سیکورٹی کا جائزہ لینے کا سلسلہ شروع کیا،اور بعد مین اسی طرح کشمیر کے جیلوں میں سیکورٹی کا جائزہ لیا جائے گا۔انہوں نے کہا’’ میں نے پہلے جموں کے جیلوں کا جائزہ لیا اور وادی کے جیلوں کی صورتحال کا جائزہ بھی عنقریب لیا جائے گا‘‘۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی اقدمات کو بڑانے کی ضرورت ہے،اور اس سلسلے میں کاروائی بہت جلد عمل میں لائی جائے گی۔ اس دوران ریاستی پولیس کے سربراہ ڈاکٹر ایس پی وید نے اس بات کا اعتراف کیا کہ جموں جیلوں میں سیکورٹی کا جائزہ پر خطر جنگجوئوں کو منتقل کرنے کیلئے لیا جا رہا ہے۔