سرینگر//دختران ملت کی ترجمان رفعت فاطمہ نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت جموں و کشمیر کی حریت پسند عوام کو جیلوں میں بند کرکے آزادی کے جذبہ کو متزلزل کرنا چاہتا ہے لیکن ہندوستان اورمقامی سرکار کو کو جان لینا چاہئے کہ ہمارے رہنماوں اور عوام کو پابند سلاسل رکھ کر اسکے عزائم کامیاب نہیں ہو سکتے۔ رفعت کا مزید کہنا تھا کہ دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی ، جنرل سیکرٹری ناہیدہ نسرین ، پرسنل سیکرٹری صوفی فہمیدہ اور دو معصوم بچیوں کے مسلسل ایک مہینہ پابند سلاسل رکھے جانے کے بعد انہیں سرینگر سے اسلام آباد کورٹ میں پیشی کے لئے لایا گیا تھا۔جہاں انہیں مزید 10 دن ریمانڈ کی توسیع کی۔رفعت فاطمہ نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے اس مقدس مہینے میں جہاں وزیر اعلی ایک طرف عوام کو مبارک بادیاں پیش کر رہی ہے وہی دوسری طرف جیلوں میں بند قیدیوں کا جینا دوبھر کردیا گیا ہے