Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی، زیادہ چھوٹے موٹے مجرم

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: January 8, 2018 2:20 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
 نئی دہلی// ملک کی جیلوں میں گنجائش سے تقریبا 53 ہزار زیادہ قیدی ہیں اور ان میں سے زیادہ تر ایسے غریب قیدی ہیں جو بہت چھوٹے موٹے جرائم میں سزا یافتہ ہیں اور جرمانہ نہ ادا کر پانے کی وجہ سے رہا نہیں ہو پا رہے ہیں۔ خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق پارلیمنٹ کی کمیٹی نے جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کے ہونے پر ناراضگی کاا ظہار کیا ہے ۔ کمیٹی نے وزارت داخلہ کے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ جیلوں میں سب سے زیادہ بھیڑ چھتیس گڑھ میں 233 فیصد، دہلی میں 226 فیصد، میگھالیہ میں 177 فیصد، اترپردیش میں 166 فیصد اور مدھیہ پردیش میں 139 فیصد ہے ۔اس نے اس بات پر حیرانی ظاہر کی ہے کہ کچھ جیلوں میں یہ شرح 300 فیصدسے بھی زیادہ ہو سکتی ہے ۔  2015 کے اعداد و شمار کے مطابق ملک کی کل 1401 جیلوں میں تین لاکھ 66 ہزار 781 گنجائش کے مقابلے چار لاکھ 19 ہزار 623 قیدی تھے ۔گنجائش سے زیادہ ہونے کی وجہ سے قیدیوں کو صفائی، کھانے پینے اور صحت کی دیکھ بھال جیسی بنیادی سہولیات بھی نہیں مل پاتی ہیں جس سے وہ جلدی بیماری، تپ دق اور ایڈز جیسی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ مختلف جیلوں میں تشددمیں سزا پائے مجرموں کے مقابلے ایسے قیدیوں کی تعداد زیادہ ہے جو بے ٹکٹ سفر کرنے اور ٹرینوں میں چین پلنگ جیسے چھوٹے موٹے جرائم میں پکڑے گئے اور جرمانے کی رقم ادا نہ کر پانے کی وجہ سے رہا نہیں ہو پا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ زیر التوا قیدیوں کی تعداد بڑھنے اور غیر ضروری گرفتاریوں کی وجہ سے بھی جیلوں میں بھیڑ کا مسئلہ سنگین ہوتا جا رہا ہے ۔ پارلیمنٹ کے گزشتہ سرمائی اجلاس میں پیش اس رپورٹ میں کمیٹی نے نیشنل پولیس کمیشن کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ مجموعی گرفتاریوں میں سے 66 فیصد ایسی تھیں جو یا تو غیر ضروری تھیں یا جن کا کوئی جواز نہیں تھا۔ کمیٹی نے غیر مجرمانہ اور معمولی جرائم میں بند قیدیوں کے معاملات کے حل کے لئے متبادل طور طریقے تلاش کرنے ، باقاعدگی سے جیلوں میں عدالتیں لگانے اور ناپسندیدہ گرفتاریوں سے بچنے کی سفارش کی۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پی ایم او کے مشیر ترون کپور کا لالچوک دورہ | تاجروں اور مقامی لوگوں سے ملاقات
صنعت، تجارت و مالیات
چیمبر آف کامرس کاپیوش گوئل کو میمورنڈم پیش | مرکزی وزیرکاکشمیر میں آئی ٹی سیکٹر کو ترقی دینے پر اتفاق
صنعت، تجارت و مالیات
ڈیجیٹل سکلنگ پلیٹ فارموں کا فروغ ناگزیر:ستیش شرما
صنعت، تجارت و مالیات
سرینگر میںٹی آئی آئی ٹریڈرس کنکلیو ۔2025 | جموں و کشمیر کی روایتی صنعتوں کیلئے ٹیکس میں چھوٹ زیر غور:پیوش گوئل
صنعت، تجارت و مالیات

Related

برصغیر

شیاما پرساد مکھرجی کی کوششوں سے کشمیربھارت کا اٹوٹ انگ بنا: شاہ

July 6, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

پاکستان میں بارش اور سیلاب کے سبب 66 افراد جاں بحق ، 127 زخمی

July 6, 2025
برصغیر

وقف ترمیمی ایکٹ | تمل ناڈو میں احتجاج ، مسلم رہنمائوں کا اجلاس منعقد

July 5, 2025
برصغیر

بہار اسمبلی انتخابات | ووٹر لسٹ سے نام حذف نہیں ہونگے چیف الیکشن کمشنر کی ترمیمی معاملہ پر وضاحت

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?