سرینگر/ دلی پولیس کی سپیشل سیل سے وابستہ اہلکاروں نے سوموار کو جیش محمد کے ساتھ مبینہ طور وابستہ کپوارہ کے ایک شہری کو سرینگر سے گرفتار کرلیا۔
حکام کے مطابق فیاض احمد لون ساکنہ کپوارہ،2015سے گرفتاری سے بچتا آ رہا تھا۔
حکام کے مطابق فیاض ایک کیس میں مطلوب تھا اور اُس کیخلاف دلی ہائی کورٹ نے بلا ضمانت وارنٹ بھی جاری کر رکھی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ فیاض کے سر پر دو لاکھ روپے کا انعام رکھا گیا تھا۔